BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 August, 2007, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ون ڈے میچ پشاور، پنڈی سے منتقل

نیشنل سٹیڈیم کراچی
کراچی میں انتیس اکتوبر کو ون ڈے میچ کھیلا جائے گا
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے میں پشاور اور راولپنڈی میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےان میچوں کو لاہور اور کراچی منتقل کر دیا ہے تاہم بورڈ نے واضع کیا ہے کہ میچوں کی منتقلی کا تعلق سکیورٹی خدشات سے نہیں بلکہ سہولتوں کی عدم دستیابی سے ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ پشاور کا میچ اب لاہور اور پنڈی کا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا اور یوں لاہور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ذاکر خان نے کہا کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں سہولتیں آئی سی سی کے معیار کے مطابق نہیں ہیں اور اس بارے میں مقامی انتظامیہ کو بھی خبردار کیا گیا تھا لیکن اس پر کوئی کام نہیں ہوسکا جبکہ پنڈی سٹیڈیم کرکٹ بورڈ کے حوالے کیا جارہا ہے جہاں چیمپئنز ٹرافی کو ذہن میں رکھ کر کام فوراً شروع ہوگا۔

واضع رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت حسین نغمی نے چند روز قبل پشاور کے دورے میں یہ بات کہی تھی کہ پشاور سے ون ڈے انٹرنیشنل منتقل نہیں کیا جائے گا اور اس کی منتقلی کے بارے میں تمام خبریں غلط ہیں۔

پشاور اور راولپنڈی حالیہ خود کش حملوں اور لال مسجد کے واقعات کے تناظر میں حساس مقامات کے طور پر سامنے آئے ہیں جس کے سبب یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقی ٹیم کو ان دونوں شہروں میں نہیں کھیلنے دے گا۔

گزشتہ سال آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے بھی پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم کے بارے میں رپورٹ دی تھی کہ وہاں آئی سی سی کے معیار کے مطابق سہولتیں نہیں ہیں۔

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ یکم سے پانچ اکتوبر تک کراچی میں اور دوسرا ٹیسٹ آٹھ سے بارہ اکتوبر تک لاہور میں کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کے پانچ میچز لاہور میں اٹھارہ اور بیس اکتوبر، فیصل آباد میں تیئس اکتوبر، ملتان میں چھبیس اکتوبر اور کراچی میں انتیس اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد