BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 August, 2005, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی میزبانی خطرے میں

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ
چیمپیئن شپ کراچی شہر سے 40 کلومیٹر دور ایک کلب میں منعقد کروانے کی تجویز بھی دی گئی ہے
یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے سکیورٹی کے خدشات ظاہر کیے جانے کے نتیجے میں اس سال دسمبر میں کراچی میں ہونے والی عالمی سنوکر چیمپئن شپ خطرے سے دوچار دکھائی دیتی ہے۔

سنوکر کی عالمی فیڈریشن نے گزشتہ سال پاکستان کو 2005 کی عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن موجودہ صورتحال میں کئی ممالک اس میں شرکت کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر علی اصغر ولیکا نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں یورپی یونین کی یادداشت ملی ہے جس میں سکیورٹی کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کی ضمانت طلب کی گئی ہے۔

علی اصغر ولیکا کا کہنا ہے کہ بعض ایشیائی ممالک بھی ان خدشات کو ظاہر کر چکے ہیں لیکن چونکہ وہ ایشین سنوکر فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں لہذا ان ایشیائی اور عرب ممالک کو قائل کرنا مشکل نہیں البتہ یورپی ممالک کو قائل کرنے کی وہ ہرممکن کوشش کریں گے کیونکہ ان کے بغیر عالمی مقابلہ بے رنگ ثابت ہوگا اور یہ بھی ممکن ہے کہ بڑی تعداد میں ممالک کی عدم شرکت کے سبب اسپانسر بھی عدم دلچسپی کا شکار ہوکر مقابلے سے ہاتھ کھینچ لے۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ مسئلہ صرف کراچی کا نہیں ہے کہ چیمپئن شپ کراچی سے کسی دوسرے شہر منتقل کردی جائے بلکہ جن خدشات کا اظہار کیا گیا ہے وہ پورے پاکستان سے متعلق ہیں۔

اصغر ولیکا کہتے ہیں کہ موجودہ حالات پر کسی کا بس نہیں ۔ دہشت گردی دنیا میں کہیں بھی ہو سکتی ہے اور ہو رہی ہے ان حالات میں صرف پاکستان کے بارے میں کچھ کہنا مناسب نہیں۔

مسئلہ صرف کراچی کا نہیں
 مسئلہ صرف کراچی کا نہیں ہے کہ چیمپئن شپ کراچی سے کسی دوسرے شہر منتقل کردی جائے بلکہ جن خدشات کا اظہار کیا گیا ہے وہ پورے پاکستان سے متعلق ہیں
علی اصغر ولیکا

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق سکیورٹی کی ہرممکن یقین دہانی کرائی گئی ہے اور عالمی سنوکر فیڈریشن کو یہ تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے کہ شہر کے وسط میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل کے بجائے شہر سے چالیس کلومیٹر دور ایک کلب میں یہ عالمی مقابلہ منعقد ہوسکتا ہے۔

علی اصغر ولیکا آئندہ ہفتے بحرین جارہے ہیں جہاں وہ عالمی جونیئر اور سینئر چیمپئن شپ کے موقع پر عالمی سنوکر فیڈریشن کے صدر پاسکل گلیمو سے ملاقات کر کے سکیورٹی کے بارے میں پائے جانے والے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

عام تاثر یہی ہے کہ اگر سکیورٹی کے خدشات کے سبب پاکستان سنوکر کے عالمی مقابلے کی میزبانی سے محروم رہا تو پھر اتنے کم وقت میں کسی دوسرے ملک کے لئے اس کا انعقاد بہت مشکل ہوگا اوراگر اس سال سنوکر کی عالمی چیمپئن شپ منعقد نہ ہوسکی تو یہ اس کھیل کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد