BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشین سنوکر، سیڈنگ اور ڈراز

 منان چندرا
گزشتہ سال اردن میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ بھارت نے جیتی تھی۔
ایشین سنوکرچیمپئن شپ کی سیڈنگ اور ڈراز کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

سیڈنگ میں پاکستان کے صالح محمد تیسرے اور محمد یوسف نویں نمبر پر ہیں۔

یہ چیمپئن شپ 24 سے 31 جولائی تک بنکاک میں ہونے والی ہے۔ پہلے ایشین سنوکر چیمپئن شپ بھارت کے شہر پونا میں ہونے والی تھی لیکن اسپانسر نہ ملنے کے سبب بھارت کی معذرت کے بعد تھائی لینڈ نے اس کی میزبانی حاصل کی ہے۔

بھارت کے الوک کمار دفاعی چیمپئن ہیں جنہوں نے گزشتہ سال اردن میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ جیتی تھی۔ وہ گروپ اے میں ہیں۔ ان کے ہم وطن پنکج اڈوانی سیڈنگ میں دوسرے نمبر پر اور گروپ بی میں ہیں۔

صالح محمد گروپ سی میں ہیں جس میں ان کا مقابلہ ملائیشیا کے این سینگ، ہانگ کانگ کے چیونگ چونگ ہن، سری لنکا کے سوزانتھا بوٹیجو، میانمار کے زاؤ ٹن اور بحرین کے ہشام ساقر سے ہوگا۔

پاکستان کے محمد یوسف جو اس ایونٹ میں حصہ لینے والے سب سے عمر رسیدہ کیوسٹ ہیں گروپ ایچ میں تھائی لینڈ کےایسارا کچائی وونگ اور جان لوہ، جاپان کے فوکودا اور چینی تائپے کے کوچی وی سے مقابلہ کرینگے۔

ہر گروپ سے دو کیوسٹس ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرینگے۔ ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں اکیس ممالک کے اڑتالیس کیوسٹس حصہ لے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد