BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 November, 2004, 19:44 GMT 00:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنوکر اور سکیورٹی کے خدشات

علی اصغر ولیکا
پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر علی اصغر ولیکا
عالمی سنوکر فیڈریشن نے آئندہ سال یعنی 2005ء کی عالمی امیچر سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو دے رکھی ہے لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ یکم دسمبر کو ہالینڈ میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا جو تیسویں ورلڈ امیچر سنوکر چیمپئن شپ کے موقع پر ویلڈوون میں ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ متعدد یورپی ممالک سکیورٹی کے خدشات میں مبتلا ہیں۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر علی اصغر ولیکا کے لیے یہ اجلاس اس لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ انہیں سنوکر کی عالمی برادری کو قائل کرنا ہے کہ پاکستان، سنوکر کے عالمی مقابلے کے انعقاد کے لیے محفوظ جگہ ہے اور اسے اس مقابلے کی میزبانی سے محروم کرنا زیادتی ہوگی۔

علی اصغر ولیکا کہتے ہیں کہ وہ بار بار اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عالمی مقابلے کو کراچی میں منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اگر کوئی اعتراض ہوا تو اسے اسلام آباد بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے سلسلے میں ہر ممکن یقین دہانی پہلے ہی کرائی جاچکی ہے اور یکم دسمبر کو بھی وہ اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کرینگے۔

پاکستان کو دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی ملی ہے اس سے قبل1993ء کی ورلڈ چیمپئن شپ کراچی میں کھیلی گئی تھی اور پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن اسے اسی شاندار انداز میں منعقد کرنے کی خواہاں ہےجیسے اس نے گیارہ سال قبل منعقد کی تھی۔

پاکستان کوعالمی چیمپئن شپ دیے جانے کے حتمی فیصلے کے بعد پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن پاکستان تھائی لینڈ اور چین کے درمیان سہ فریقی ٹورنامنٹ منعقد کرے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائے گی ان مقابلوں کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی مقابلے کی تیاری فراہم کرنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد