عبد الرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی |  |
 |  پاکستان نے ایشین سنوکر کا ٹائٹل صرف ایک بار 1998 میں جیتا ہے۔ |
پاکستان کے دونوں کیوسٹس محمد یوسف اور عمران شہزاد کو20 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں شکست ہوگئی۔ اردن سے بی بی سی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے پری کوارٹرفائنل میں سابق عالمی اور ایشین چیمپئن محمد یوسف مایوس کن کارکردگی دکھاتے ہوئے بحرین کے محمد حبیب سے ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے ہارگئے۔ ایشین ایونٹ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عمران شہزاد کو اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کار کیوسٹ بھارت کے یاسین مرچنٹ نے ایک کے مقابلے میں چار فریمز کے اسکور سے آؤٹ کلاس کردیا۔ پاکستان کے ان دونوں کھلاڑیوں نے گروپ میچوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ پاکستان نے ایشین سنوکر کا ٹائٹل صرف ایک بار جیتا ہے جب1998 میں محمد یوسف فاتح رہے تھے۔ |