BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 December, 2003, 11:30 GMT 16:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاک بھارت سنوکر سیریز

صالح محمد
پاکستان میں سنوکر کے ماہر کھلاڑی صالح محمد

روایتی حریف پاکستان اور بھارت اس ماہ سنوکر کی ٹیبل پر آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان بھارت سنوکر چیلنج دو ہزار تین کے یہ مقابلے سترہ سے انیس دسمبر تک کراچی کلب میں ہوں گے۔

اس سیریز کا اہتمام پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے کیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے صف اول کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اقدامات میں کھیل بھی شامل ہیں اور اس ضمن میں سنوکر پہلا کھیل ہے۔ فروری میں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آنے والی ہے اس طرح دونوں ملکوں میں کھیلوں کے رابطے بحال ہونا خوش آئند امر ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سنوکر سیریز، پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر علی اصغر ولیکا کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے پاکستان میں سنوکر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ایشائی سطح پر بھی رنگ برنگی گیندوں کے اس کھیل کو متحرک رکھنے میں ان کی کوششیں نمایاں رہی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سنوکر سیریز کی اجازت دونوں ملکوں کی متعلقہ وزارتوں نے دے دی ہے اور اس سیریز میں بھارت کی نمائندگی موجودہ ورلڈ امیچر چیمپئن پنکج ایڈوانی ، یاسین مرچنٹ ، الوک کمار اور منندچندرا کریں گے جبکہ پاکستان کی طرف سے صالح محمد، محمد یوسف خرم آغا اور نوین پروانی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

حال ہی میں ہونے والی ورلڈ امیچر سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پنکج ایڈوانی کی صالح محمد کے خلاف کامیابی کے بعد سنوکر سیریز کے ان مقابلوں میں شائقین بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور منتظمین نے دونوں کے درمیان چیلنج میچ کا اہتمام بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد