ایشین سنوکر: پاکستان کی عمدہ کارکردگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے محمد یوسف اور عمران شہزاد اردن کے شہر عقبا میں ہونے والی بیسویں ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں بیس ممالک کے کیوسٹس حصہ لے رہے ہیں۔ عمران شہزاد پہلی مرتبہ ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ محمد یوسف واحد پاکستانی کیوسٹ ہیں جنہیں عالمی اور ایشین چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ عمران شہزاد کو اپنے آخری گروپ میچ میں عالمی امیچر چیمپئن بھارت کے پنکج ایڈوانی کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں چار فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن عمران شہزاد نے عالمی چیمپئن کا سخت مقابلہ کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایڈوانی کی دو صفر کی برتری اگلے دو فریمز جیت کر ختم کی۔ پانچویں فریم میں پنکج نے سخت جدوجہد کے بعد 59 کے مقابلے میں 66 سے کامیابی حاصل کی چھٹے فریم میں بھی دلچسپ مقابلے کے بعد پنکج نے بلیک بال پر50-54 سے میچ اپنے نام کیا۔ عمران شہزاد اس سے قبل اپنے تین ابتدائی میچ جیت کر پری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرچکے تھے پہلے میچ میں انہوں نے ایشین چیمپئن شپ کے سب سے کمر عمر کھلاڑی ایران کے13 سالہ عامر کو ہرایا اور پھر ویتنام اور اردن کے کھلاڑیوں کو شکست دی ۔ تجربہ کار محمد یوسف نے عراق، چین اور سری لنکا کے کیوسٹس کو ہراکر پری کوارٹرفائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ اپنا چوتھا میچ بحرین کے حسین جے حسین کے خلاف کھیلیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||