پاکستان دوسرا ون ڈے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پچیس رن سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان کے 265 رن کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پچاسویں اوور میں دو سو چالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹاس پاکستان نے جیتا تھا۔ جنوبی افریقہ کی پہلی دو وکٹیں چار کے سکور پر گر چکی تھیں۔ تیسری وکٹ کے لیے سمتھ اور ایبی ڈی ولیئرز کے درمیان چھہتر رن کی شراکت ہوئی تھی۔ پاکستان کو پینتیسویں اوور میں اس وقت اہم کامیابی ملی جب گریم سمتھ پینسٹھ کے سکور پر عبدالرحمان کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ شان پولک نے سینتیس رن بنائے۔ عبدالرحمان، سہیل تنویر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا اور راؤ افتخار اور عمر گل نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ محمد یوسف نے سب سے زیادہ ایک سو سترہ رن بنائے۔ انہوں نے اب دو سو چوالیس ایک روزہ میچوں میں تیرہ سنچریاں بنائی ہیں۔ پاکستان کی طرف سے عمران نذیر اور کامران اکمل نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ اکمل پولوک کے پہلے ہی اوور میں بولڈ ہو گئے۔ نذیر چھٹے اوور میں نتینی کی گیند کا نشانہ بنے اور اس طرح پندرہ کے سکور پر دونوں اوپنر آؤٹ ہو چکے تھے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب انیسویں اوور میں یونس خان بتیس کے ذاتی سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ ان کی جگہ شعیب ملک کھیلنے آئے جو چھپن کے سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ملک نے اپنی اننگز میں چار چھکے لگائے۔ شعیب ملک اور یوسف کے درمیان ایک سو سات رن کی شراکت ہوئی۔ مصباح الحق اکیس اور شاہد آفریدی چھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی نے آتے ہی اپنے جارحانہ انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھکا لگا دیا اور سٹیڈیم میں موجود تماشائی اچھل پڑے لیکن اگلے ہی لمحے ان کی خوشی کافور ہو گئی جب شاہد آفریدی نے جیک کیلس کو ایک اور چھکا مارنے کی کوشش میں اونچا شارٹ کھیلا اور بیک ورڈ سکوائر لیگ پر کھڑے فیلڈر لینگا فیلٹ نے کوئی غلطی نہیں کی اور شاہد آفریدی کا کیچ پکڑ لیا۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے نتینی، مورکل اور لینگا فیلٹ نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی۔اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ کی جگہ سپنر عبدالرحمن کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ پاکستان کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کہا کہ وہ ایک اچھا سکور کر کے اس میچ کو جیتنے کی کوشش کریں گے۔گریم سمتھ کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔ یاد رہے کہ پہلا ایک روزہ میچ جنوبی افریقہ نے پینتالیس رن سے جیتا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان کی تمام ٹیم چھیالیس اعشاریہ تین اوورز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کی ٹیم | اسی بارے میں لاہور میں پاکستان کی شکست18 October, 2007 | کھیل ’شکست سے بہت کچھ سیکھا‘ 17 October, 2007 | کھیل نسلی تعصب، شائقین کو وارننگ17 October, 2007 | کھیل ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان13 October, 2007 | کھیل نسل پرستانہ جملوں پر وضاحت طلبی14 October, 2007 | کھیل انضمام میانداد کا ریکارڈ نہ توڑ سکے12 October, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||