’یہ تو دہشتگردوں کی جیت ہوگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی کوچ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ اگر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی تو یہ دہشت گردوں کی فتح ہو گی۔ انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے منسوخ ہونے کی صورت میں دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا اورمستقبل قریب میں اس بات سے پاکستان کے معاشرتی مفادات کو دھچکا پہنچے گا جبکہ اس کے طویل المدت اثرات کیا ہو سکتے ہیں اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ جیف لاسن کا کہنا ہے کہ میں ایک آسٹریلین ہوں اور یہاں رہ رہا ہوں میں یہاں کے حالات سے زیادہ واقفیت رکھتا ہوں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو پاکستان ناصرف کرکٹ کے کھیل کے سبب آنا چاہیے بلکہ اس کے پیش نظر اس سے بھی بڑے مقاصد ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ پاکستان میں روزانہ خود کش حملوں کی خبروں کے سبب اچھی تصویر کشی نہیں کی جا سکتی لیکن میں اتنا کہوں گا حقیقت یہ ہے کہ سب کچھ نارمل ہے اور ان حالات کا میرے جیسے لوگوں پر کوئی اثر نہیں اور نہ ہی یہ حالات کرکٹ سیریز کو بھی متاثر کریں گے۔ جیف لاسن نے اعتراف کیا کہ اس پیغام کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو سمجھانا آسان نہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورے کے ہونے یا نہ ہونے کا کوئی حتمی اعلان نہیں آیا اور خبریں ہیں کہ پی سی بی کرکٹ آسٹریلیا کو منانے کے لیے آئی سی سی سے مدد مانگ رہا ہے جبکہ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا اپنی ٹیم کو بھجوانے سے انکار سے پہلے تمام قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کی کوشش کر رہا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان سیکیورٹی ٹیم بھیجوانے کا وعدہ بھی وفا نہیں کیا اور کسی وضاحت کے بغیر پہلا ہفتہ گزار لیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کی جانب سے کسی واضح جواب کا منتظر ہے۔ یہ تو طے ہے کہ 29 مارچ سے شیڈیول اگر اس دورے کو ہونا ہے تو اس کا فیصلہ اگلے ہفتے تک ہو جانا چاہیے۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی28 January, 2008 | کھیل دورے کا انحصار سکیورٹی رپورٹ پر19 February, 2008 | کھیل ’دورۂ پاکستان حالات سے مشروط‘10 January, 2008 | کھیل ’نیوٹرل گراؤنڈ پر سیریز نہیں‘05 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||