آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور انڈیا کے مابین ایڈیلیڈ میں کھیلا جانے والا آخری کرکٹ ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے اور یوں آسٹریلیا نے چار میچ کی یہ ٹیسٹ سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی ہے۔ جب کھیل ختم کرنے کا فیصلہ ہوا تو بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں سات وکٹ کے نقصان پر 269 رن بنائے تھے۔ بھارتی بلے باز سچن تندولکر کو پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ اور آسٹریلوی بالر بریٹ لی اور سیریز میں چوبیس وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے آخری دن کے کھیل کی خاص بات بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کی عمدہ بلے بازی تھی۔ سہواگ نے بھارت کی دوسری اننگز کے دوران شاندار سنچری سکور کی۔ وہ 151 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پانچویں دن جب کھیل شروع ہوا تو بھارت نے تنتالیس رن ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو کچھ ہی دیر بعد راہول ڈراوڈ گیارہ رن بنا کر ریٹائر ہوگئے۔ ان کی جگہ کھیلنے کے لیے آنے والے سچن تندولکر نے وریندر سہواگ کے سماتھ مل کر بھارتی سکور 128 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر تندولکر تیرہ کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ بعد میں آنے والے بھارتی کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی قابلِ ذکر سکور نہ کر سکا اور سہواگ کے ایک سو اکیاون کے بعد بھارتی ٹیم کی سکور شیٹ میں بہترین سکور دھونی کا رہا جنہوں نے بیس رن بنائے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ آسٹریلوی وکٹ کیپیر ایڈم گلکرسٹ کے کیرئر کا بھی آخری ٹیسٹ ثابت ہوا اور اسی میچ کے دوران انہوں نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ گلکرسٹ نے اسی میچ میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا سیریز جیتنے کے قریب27 January, 2008 | کھیل گلکرسٹ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان26 January, 2008 | کھیل پہلی اننگز میں انڈیا کا بڑا سکور25 January, 2008 | کھیل مورال پر برا اثر پڑسکتا ہے: کمبلے23 January, 2008 | کھیل گلکرسٹ کا عالمی ریکارڈ25 January, 2008 | کھیل انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا19 January, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||