BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 January, 2008, 10:42 GMT 15:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پہلی اننگز میں انڈیا کا بڑا سکور
تیندولکر پُل کرنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے
ہندوستان کے خلاف چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے باسٹھ رن بنا لیے تھے۔

جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا کے اوپنر فل جاکس اور میتھیو ہیڈن کریز پر موجود تھے۔

کھیل کے آخری مراحل میں ہندوستانی فیلڈرز نے دونوں آسٹریلوی اوپنرز کو گھیرے رکھا لیکن ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر وہ کسی پریشانی میں نظر نہیں آئے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز سچن تندولکر کے ایک سو ترپن رنز کی مدد سے پانچ سو چھبیس پر ختم کی تھی۔سچن نے اس اننگز میں دو سو پانچ گیندوں کا مقابلہ کیا اور تیرہ چوکے اور تین چھکے لگائے۔

صبج جب کھیل کا آغاز ہوا تو پہلے تین اوورز میں چوبیس رن بنے لیکن اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی ڈیپ پوائنٹ پر اینڈریو سائمنڈز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد بریٹ لی نے تندولکر کو آؤٹ کیا۔

کمبلے اور ہربھجن نے جم کر بیٹنگ کی

بھارت کی ساتویں وکٹ تین سو اٹھاون کے سکور پر گری تھی لیکن آخری تین کھلاڑیوں نے سکور کو 526 تک پہنچا دیا۔ ہندوستان کے کپتان انیل کمبلے نے بھی پہلی ہی بال پر کیچ چھوٹنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جم کر بیٹنگ کی اور ستاسی رن بنائے۔

ہربھجن سنگھ کے ساتھ ان کی شراکت میں ایک سو سات رن بنے۔ کمبلے اور ہربھجن کے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت پینتیس اوور چلی جس دوران ہربھجن نے سڑسٹھ رن بنائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد