BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 January, 2008, 08:10 GMT 13:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا نے پرتھ کا میدان مار لیا
اس شکست سے پہلے آسٹریلیا نے لگاتار سولہ ٹیسٹ جیتے تھے

ہندوستان نے تیسرے میچ میں آسٹریلیا کو بہتر رن سے شکست دے کر ٹیسٹ میچوں میں میزبان ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا ہے۔

پرتھ میں کھیل کے چوتھے روز آسٹریلوی ٹیم تین سو چالیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ جیت کے لیے اسے چار سو تیرہ رن درکار تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے لگاتار سولہ میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

سنیچر کو میزبان ٹیم نے دو وکٹوں پر پینسٹھ رن کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ کھانے کے وقفے تک صرف کپتان رکی پانٹنگ آؤٹ ہوئے تھے جنہوں نے پینتالیس رن بنائے۔


اس کے بعد ہندوستانی بالر چھائے رہے اور چائے کے وقفے تک انہوں نے مزید چار وکٹ حاصل کر لیے۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور سات وکٹوں پر دو سو تینتالیس تھا۔ اس کے بعد مچیل جانسن اور سٹوئرٹ کلارک کے درمیان اکہتر رن کی ساجھیداری ہوئی۔ اس شراکت کو عرفان پٹھان نے توڑا۔

آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ رنز کلارک نے بنائے۔ وہ اکیاسی رنز بنا کر انیل کمبلے کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوسرا قابلِ ذکر سکور جونسن اور مائیکل ہسی کا تھا جنہوں نے بالترتیب 50 اور 46 رنز بنائے۔

اس سے قبل آسٹریلیا اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری مرتبہ سن دو ہزار تین میں ہندوستان سے ہی ہارا تھا۔ وہ سیریز بھی برابر رہی تھی۔ اس میچ میں کامیابی سے ہندوستانی کھلاڑیوں کے حوصلے یقیناً بلند ہوں گے اور وہ اگلا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کے ان کے امکانات کو تقویت ملے گی۔

کلارک اور جانسن نے جم کر بیٹنگ کی

اس سیریز نے یکا یک پلٹا کھایا ہے کیونکہ پہلے دو میچوں میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا تھا اور دونوں ٹیموں کے درمیان تعلقات کافی تلخ ہوگئے تھے۔

آسٹریلیا کا مڈل آرڈر ناکام رہا اور پھر ہندوستانی بیٹس مین ویریندر سہواگ نے ایک اہم مرحلے پر دو وکٹ لیکر ہندوستان کی فتح کو تقریباً یقینی بنادیا۔ انہوں نے ایڈم گلکرسٹ کو آؤٹ کیا جو بہت جم کر کھیل رہے تھے۔

انڈیا کی طرف سے عرفان پٹھان نے تین جبکہ انیل کمبلے، آر پی سنگھ اور سہواگ نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔ جبکہ شرما کے ہاتھ میں ایک وکٹ آیا۔
اگلا میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ میچ کے دوسرے دن بھارتی بالروں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم ہندوستان کی پہلی اننگز کے سکور 330 کے جواب میں دو سو بارہ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد