BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 05 January, 2008, 11:26 GMT 16:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن کے خلاف ’کارروائی‘ ملتوی
فائل فوٹو
ہربھجن سنگھ کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے ایک دن کا وقت مل گیا ہے
آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز پر مبینہ طور پر نسل پرستانہ جملے کسنے کے معاملے میں بھارتی بالر ہربھجن سنگھ کو اپنا موقف پیش کرنے کے لیے ایک دن کا وقت مل گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی نے اس معاملے کی شنوائی اتوار تک ملتوی کر دی ہے۔ اتوار کو ہی دونوں ٹیم کے درمیان جاری سڈنی ٹیسٹ میچ ختم ہو رہا ہے۔

آئی سی سی کے میچ ریفری مائک پراکٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بھارتی ٹیم کے مینیجر کی درخواست اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہر بھجن پر عائد الزامات کی شنوائی ایک دن کے لیے مؤخر کی جاتی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بھارت کو شنوائی کے لیے تیاری کا مناسب وقت مل جائے گا۔

شنوائی میں اگر ہر بھجن سنگھ کو قصوروار قرار دیا جاتا ہے تو ان پر دو سے چار ٹیسٹ میچوں یا پھر چار سے آٹھ ایک روزہ میچوں کی پابندی لگ سکتی ہے۔

جمعہ کو آئی سی سی نے کہا تھا کہ ہربھجن سنگھ پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت لیول تھری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس دفعہ کے تحت نسل پرستانہ جملے بازی کرنے کا معاملہ بھی آتا ہے۔

ہر بھجن سنگھ نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ہر بھجن کا کہنا ہے’ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ ہم تو صرف بات چیت کر رہے تھے اور کوئی گالم گلوچ نہیں ہوئی۔ یہ تو کرکٹ کے میدان پر ہونے والی عام بات چیت تھی۔ میں نہیں جانتا کہ کیا ہو رہا ہے۔ میں تو اپنے ملک کے لیے بہترین کھیلنے آیا ہوں اور میرا پورا دھیان صرف اور صرف کھیل پر ہے‘۔

وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ہر بھجن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر بھجن کے خلاف آسٹریلیا کے کپتان کی شکایت کو صحیح نہیں مانتے ہیں۔

انہوں نے ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’جب ایمپائروں نے ہی یہ جملے نہیں سنے تو معاملہ کہاں بنتا ہے‘۔

سائمنڈز اس سے پہلے بھی اس قسم کے الزامات عائد کر چکے ہیں

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران ہربھجن سنگھ اور انڈریو سائمنڈز کے درمیان تکرار کو لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا۔ اس وقت سچن تندولکر نے اس معاملے میں مداخلت کی اور ماحول کو معمول پر لانے کی کوشش کی۔

بعد میں آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ، نائب کپتان ایڈم گلکرسٹ کو بھی ہربھجن سے بات چیت کرتے دیکھا گیا۔ ہربھجن سنگھ اور میدان میں موجود ایمپائروں کے درمیان بات چیت کو بھی ٹی وی پر دیکھایا گیا۔ لیکن اصل میں ہوا کیا، اس وقت کوئی پتہ نہیں چل پایا۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد اینڈریو سائمنڈز نے ہربھجن کے خلاف نسل پرستانہ جملے کسنے کی شکایت درج کرائی۔

گزشتہ برس اکتوبر میں جب آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے دورے پر آئی تھی تو اس وقت بھی اینڈریو سائمنڈز نے بھارتی شائقین پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام لگایا تھا۔

وریندر سہواگ’مقابلہ سخت ہوگا‘
کیا انڈیا آسٹریلیا کی کامیابی کا سلسلہ روکےگا
انیل کمبلےجیت کی امید
انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ سیریز جیتنی ہے۔
ایڈم گلکرسٹایڈم گلکرسٹ
رنز بنانا جس کے لیے ایک مذاق ہی ہے
ہربھجنہربھجن کے دعوے
انڈیا ویسٹ انڈیز میں جیتےگا: ہربھجن
ہربھجن کواجازت ہے
آئی سی سی نے باؤلنگ کی اجازت دے دی ہے۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد