’انڈیا آسٹریلیا کو روک سکتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں چھبیس تاریخ کو ایک بار پھر میلبرن کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا مسلسل پندرہویں ٹیسٹ میں کامیابی کی تیاری میں ہے جبکہ انڈیا کی کوشش ہو گی کہ وہ اس بار آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا دے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے اس سے پہلے سٹیو وا کی کپتانی میں اکتوبر انیس سو ننانوے اور فروری دو ہزار ایک کے درمیان سولہ میچ جیتے تھے۔ انڈیا کی ٹیم اس سے پہلے سن دو ہزار تین میں آسٹریلیا گئی تھی اور سٹیو وا کی ٹیم کے ساتھ ان کی وہ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی۔ سورو گنگولی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار ان کی ٹیم کی بالنگ کمزور تھی اور کچھ کھلاڑی زخمی بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ان کی بالنگ بھی بہتر ہے اور مہندر سنگھ دھونی کے ساتویں نمبر پر کھیلنے سے ان کی بیٹنگ لائن اپ طویل ہے۔
انڈیا نے آسٹریلیا آنے سے پہلے پاکستان کو انڈیا میں اور انگلینڈ کو انگلینڈ میں ہرایا ہے۔ آسٹریلیا کو میلبرن میں آخری بار نو سال پہلے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آسٹریلیا کے مائیکل کلارک نے گنگولی کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ انڈیا کے پاس تندولکر اور لکشمن جیسے بلے بازوں کی موجودگی میں انہیں توقع ہے کہ مقابلہ سخت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میلبرن کی پچ میں کسی حد تک نمی ہے اور تھوڑی گھاس بھی ہے لیکن دھوپ لگنے سے اس کے خشک ہونے کا امکان ہے۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا کو ہرانے کی امید17 December, 2007 | کھیل آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی20 November, 2007 | کھیل ناگ پور: فیوچر کپ آسٹریلیا کے نام14 October, 2007 | کھیل بڑودہ میں آسٹریلیا کی فتح11 October, 2007 | کھیل آسٹریلیا چوتھی مرتبہ چیمپئن28 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||