بڑودہ میں آسٹریلیا کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے انڈیا کو پانچویں ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ مقابلے میں نو وکٹوں سے شکست دی ہے۔ ہندوستان نے پہلے بلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اڑتالیس رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے ایک سو اننچاس رنز کے ہدف کو تیسویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر آوٹ ہوئے اناسی رنز بنائے۔ کپتان رکی پونٹگ نے بھی بہتر بیٹنگ کی اور انہوں نے بھی بغیر آؤٹ ہوئے انتالیس رنز بنائے۔آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی میتھو ہیڈن رہے جنہوں نے ٹیم کے سکور میں انتیس رنز جوڑے۔ جمعرات کو گجرات کے شہر بڑودہ میں کھیلےگئے پانچویں ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ مقابلے میں ہندوستان کی ٹیم مقررہ پچاس اوورز بھی نہ کھیل پائی اور چالیس اوورز میں ایک سو اڑتالیس کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان کی اس شکست کے ساتھ ہی سات میچوں کی اس سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں دو وکٹ گرگئے۔ اس کے بعد کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے۔ ہندوستان کی جانب سے صرف سچن تندولکر کا بلا ہی کچھ چل سکا اور وہ اکیلے ایسے کھلاڑی رہے جنہوں نے سب سے زيادہ سینتالیس رنز بنائے۔ جبکہ آسٹریلیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بائیں ہاتھ کے بالر مچل جونسن نے آتشی بالنگ کی اور پانچ وکٹ لیے۔ انہوں نے بولنگ کے پہلے مرحلے میں یوراج سنگھ، روبن اتھپا اور انڈین کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پولین واپس لوٹا دیا۔ان تینوں کھلاڑی میں کوئی بھی دس رنز پورے نہيں کر سکا۔ دوسرے مرحلے میں مچل جونسن کا جادو پھر چڑھ کر بولا اور بڑودہ کے ہیرو عرفان پٹھان کو چھبیس اور مرلی کارتک کو صفر رن پر آؤٹ کر کے پولین واپس بھیج دیا۔ ویکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے شاندار کیپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ کیچ لیے۔ آسٹریلیا کی اس جیت کے ساتھ ہی سیریز پر ہندوستان کی پکڑ بہت کمزر ہوگئی ہے۔کیوں کہ پانچ میچوں میں پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرا اور تیسرا مقابلہ آسٹریلیا نے جیتا تھا جبکہ چوتھے مقابلے میں ہندوستان نے بازی ماری تھی۔ سیریز میں برابری کے لیے ہندوستان کو دونوں میچ جیتنا ضروری ہیں۔ |
اسی بارے میں آسٹریلیا نےحیدرآباد کامیچ جیت لیا05 October, 2007 | کھیل کوچی کا میدان آسٹریلیا نے مار لیا02 October, 2007 | کھیل انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن24 September, 2007 | کھیل رانچی کو دھونی کا انتظار28 September, 2007 | کھیل یوراج، چھ چھکے، انڈیا کی جیت 19 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||