رانچی کو دھونی کا انتظار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی جنوبی افریقہ سے ٹونٹی ٹونٹی کا عالمی کپ جیت کر ہندوستان تو بدھ کو ہی لوٹ آۓ لیکن انکی اپنی ریاست میں انکے پرستار انکا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ حکومت انہیں ’جھارکھنڈ رتن‘ سے نوازنے کے لیے تیاری میں مصروف ہے۔ وزیر اعلیٰ مدھو کوڑا نے انہیں زیڈ درجے کا تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اور ساتھ میں ایک سرپرائز دینے کا وعدہ بھی ہے انکا۔ ہر طرف قیاس آرائیاں جاری ہے کہ یہ ’سرپرائز‘ کیا ہوگا۔ رانچی کے سپورٹس صحافی اجۓ کوکریرتی کے مطابق انڈین ٹیم کو آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی سیریزکے لیے جمعرات کو بنگلور پہنچنا تھا اور انتیس ستمبر کو پہلا ون ڈے کھیلا جانا ہے۔ یہ سیریز بیس اکتوبر چلے گی اس لیے بقول مسٹر کوکریتی ایسے میں میں دھونی کے لیے اس کے بعد ہی رانچی پہنچنا ممکن ہوگا۔ مسٹر کوکریتی کہتے ہیں کہ ابھی مارچ کی ہی بات ہے جب ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی خراب کارکردگی کے بعد دھونی کے زیر تعمیر گھر کو ناراض کرکٹ شائقین نے توڑ ڈالا تھا۔ خود دھونی بے حد خاموش طریقے سے رات کے اندھیرے میں رانچی لوٹے تھے۔ رانچی کے اخباروں میں اس بات سبقت لینے کی دوڑ ہے کہ کون دھونی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ خبریں اور فیچرز شائع کرتا ہے۔ دھونی کی زندگی اور کھیل سے متعلق ہر قسم کی اطلاعات فراہم کی جا رہی ہے۔ اخباروں کو دھونی کے والدین کا انٹرویو نہیں مل رہا تو انکے سکول ٹیچرز کی باتیں ہی سرخیاں بن رہی ہیں۔شائقین ہندوؤں کی مقدس کتاب ’ہنومان چالیسا’ کی طرح ’دھونی چالیسا’ پڑھ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں انڈیا ٹوئنٹی ٹوئنٹی چیمپیئن24 September, 2007 | کھیل پاکستانی کرکٹ میں نئی روح: اشرف24 September, 2007 | کھیل ٹکٹ ہے آپ کے پاس ؟24 September, 2007 | کھیل فائنل جوش سے کھیلیں گے: دھونی23 September, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی خواتین سکوررز21 September, 2007 | کھیل سوبرز کے چھکے اور بالر کی شہرت21 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||