BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 September, 2007, 22:53 GMT 03:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوبرز کے چھکے اور بالر کی شہرت

سوبرز
سوبرز نے انیس سو اڑسٹھ میں سوانزی کے شہر میں نیش کو ایک اوور میں چھ چھکے مارے
انٹرنیشنل کرکٹ کی ایک سو تیس سالہ تاریخ میں صرف چار ہی کھلاڑیوں نے ایک اوور کی چھ گیندوں پر چھ چھکے لگائے ہیں جس میں بھارت کے یووراج سنگھ کا نام بھی اب شامل ہے۔

انہوں نے انگلینڈ کے بالر سٹورٹ بروڈ کو چھ چھکے لگا کر انگلینڈ کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے باہر کر دیا۔ ان سے پہلے محدود اوور کے میچ میں اسی سال جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز نے ورلڈ کپ کے میچ میں ہالینڈ کے اسپنر ڈان فان بنج کی یہی درگت بنائی تھی۔

ٹ

تقریبات کی رونق
 نیش ایک معمولی بالر تھے لیکن سوبرز سے چھکے کھانے کے بعد ایک مشہور شخصیت بن گئے۔ کرکٹ کی تقریب اور عشایوں میں انہیں مدعو کیا جانے لگا اور ہر تقریب میں وہ گارفیلڈ سوبرز کے چھ چھکے مارنے کی کہانی سناتے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ ابھی تک کسی بیٹسمین نے انجام نہیں دیا ہے لیکن کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار اس کارنامے کا اعزاز حاصل کرنے والے تھے ویسٹ انڈیز کے آلراؤنڈر سرگارفیلڈ سوبرز۔ ناٹنگھم شائر سے کھیلتے ہوئے انہوں نے گلیمورگن کے بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے میلکوم نیش کو سوانزی کے شہر میں انیس سو اڑسٹھ میں یہ سزا دے کر تاریخ رقم کی اور نیش کو ہمیشہ کے لیے مشہور کر دیا۔

مالکم نیش کو انگلینڈ کے بیٹسمین فرینک ہیز نے ایک اوور کے پانچ کیندوں پر چھکے لگائے تھے اور اسی کاؤنٹی کے خلاف پاکستان کے کھلاڑی ماجد خاں نے انیس سو سڑسٹھ میں اسی مقام پر ایک اوور میں پانچ چھکے راجر ڈیویس کو لگائے تھے۔ وہ ایک سو سینتالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کے آلراؤنڈر روی شاستری نے یہ ریکارڈ رانجی ٹرافی میں ممبئی سے کھیلتے ہوئے بڑودا کے خلاف تلک راج کو چھ چھکے لگا کر برابر کر دیا۔

چھکے لگانے والے یہ تمام کھلاڑی مشہور تو ہوئے لیکن کوئی اتنا نہیں جتنا پہلی دفہ چھکے کھانے والے بالر مالکم نیش۔

وہ ایک معمولی بالر تھے لیکن سوبرز سے چھکے کھانے کے بعد ایک مشہور شخصیت بن گئے۔ کرکٹ کی تقریب اور عشایوں میں انہیں مدعو کیا جانے لگا اور ہر تقریب میں وہ گارفیلڈ سوبرز کے چھ چھکے مارنے کی کہانی سناتے۔

وہ امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں کرکٹ کے کوچ بن کر پہنچ گئے اور اب وہ کینساس میں ایک تعلیمی ادارے میں کرکٹ سکھاتے ہیں اور امریکہ کے مختلف شہروں میں اب بھی چھکوں کی کہانیاں سناتے رہتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی تک کسی نے ایک اوور میں چھ چھکے نہیں لگائے ہیں۔ ہاں لیکن ون ڈے کرکٹ میں سینتیس گیندوں پر سب سے تیز رفتار سنچری بنانے والے پاکستان کے شاہد آفریدی نے بھارت کے اسپنر ہربچن سنگھ کو دو ہزار پانچ میں لاہور کے ٹسٹ میں چار لگاتار چھکے ضرور لگائے اور ریکارڈ قائم کرتے کرتے رہ گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد