فائنل جوش سے کھیلیں گے: دھونی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے اہم کھلاڑی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کی شدت کو محسوس کر رہے ہیں۔ انڈین ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑا سٹیج اور بہت بڑا میچ ہے اور ایسا میچ ہے جسے جوش سے کھیلنے کی ضرورت ہے اور میرے خیال میں ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ سٹار بیٹسمین یوراج سنگھ کا کہنا ہے انڈیا اور پاکستان کا میچ ہمیشہ ہی اہم اور بڑا ہوتا ہے اور اس میچ کو جیتنا ایک خواب ہوتا ہے۔ سنیچر کو سیمی فائنل میں انڈیا نے آسٹریلیا کو پندرہ رنز سے شکست دی جبکہ پاکستان نے اسی دن نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ سے ہرایا تھا۔ دھونی کا کہنا ہے کہ ’فائنل کا دن بہت بڑا اور اہم ہے لیکن اسے اپنے حواس پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہئے حالانکہ دباؤ بہت زیادہ ہے اور اگرہم نے زیادہ دباؤ محسوس کیا تواس سے کارکردگی متاثر ہوگی‘۔ آسٹریلیا کے قائم مقام کپتان ایڈم گلکرسٹ نےاتنے بڑے ٹورنا منٹ میں ٹیم کی ہار پر مایوسی ظا ہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں اپنی ہار کا تجزیہ کرنا ہوگا‘۔ ایڈم گلکرسٹ کا کہنا تھا کہ ’جب آپ کسی ٹورنا منٹ میں یہ سوچ کر جائیں کہ اسے جیت کر آئیں گے اور ہار کا سامنا ہو تو بہت بُرا لگتا ہے‘۔ | اسی بارے میں انڈیا اور پاکستان فائنل میں 22 September, 2007 | کھیل یوراج، چھ چھکے، انڈیا کی جیت 19 September, 2007 | کھیل ٹوئنٹی ٹوئنٹی: پاکستان فائنل میں22 September, 2007 | کھیل ’جوش کے ساتھ ہوش‘13 September, 2007 | کھیل جنوبی افریقہ کی خواتین سکوررز21 September, 2007 | کھیل سیمی فائنل تک رسائی کا اچھا موقع ہے: بٹ17 September, 2007 | کھیل دھونی انڈین ٹیم کے نئے کپتان18 September, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||