BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 September, 2007, 13:36 GMT 18:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھونی انڈین ٹیم کے نئے کپتان

بی سی سی آئی عہدیدار
دھونی کو کپتان بنانے کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا گیا
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) نے وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کو آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کا کپتان مقرر کیا ہے۔

یہ اعلان ممبئی میں منگل کی دوپہر بی سی سی آئی کے عہدیداران کی دو گھنٹے کی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔

چھبیس سالہ دھونی اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ہیں۔ آجکل وہ جنوبی افریقہ میں جاری ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں انڈین ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان راہل ڈراوڈ کے اچانک استعفے کے بعد بی سی سی آئی کے سامنے یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا تھا کہ ان کی جگہ کون لےگا۔

ڈراوڈ نے اپنے استعفے پر کہا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کے سبب استعفی دیا ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ کپتانی کا لطف نہیں اٹھا پا رہے تھے۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلے میں ہی انڈین ٹیم کے مقابلوں سے باہر ہو جانے کے بعد کپتانی چھوڑنے پر غور کرنا شروع کر دیا تھا۔

تجربہ کار کھلاڑی
 ٹیم میں دھونی سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ پہلے سچن کے نام پر غور کیا جانا چاہیے تھا، اس کے بعد سورو ہیں جن کے دور میں انڈین ٹیم نے بہت کامیابیاں حاصل کی تھیں
سید کرمانی

انڈین کرکٹ ٹیم میں سچن تندولکر، سورو گنگولی، وریندر سواگ اور یوراج جیسے سینئر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ دھونی کو کپتان بنائے جانے پر سابق وکٹ کیپر سید کرمانی نے کہا کہ ان کی نظر میں کپتانی بہت ذمہ داری کا کام ہے اور اس کے لیے تجربہ بہت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا ’ٹیم میں دھونی سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ پہلے سچن کے نام پر غور کیا جانا چاہیے تھا، اس کے بعد سورو ہیں جن کے دور میں انڈین ٹیم نے بہت کامیابیاں حاصل کی تھیں۔‘

سید کرمانی کا کہنا تھا کہ دھونی ایک بہت اچھے وکٹ کیپر اور بلے باز ہیں لیکن ان کے پاس تجربے کی کمی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر کرکٹ کے کھیل کا سب سے اچھا جج ہوتا ہے، اس لیے دھونی ایک اچھے کپتان ثابت ہو سکتے ہیں لیکن انہیں ابھی تجربے کی ضرورت ہے۔

ایک اخبار کے سپورٹس ایڈیٹر ایاز میمن کا کہنا تھا کہ دھونی کے لیے کپتانی کوئی آسان بات نہیں ہو گی، کیونکہ ان کے سامنے ان سے سینئر کھلاڑی ہیں اور ان کے درمیان صحیح تال میل پیدا کرنا ایک مشکل امر ہو سکتا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز انتیس ستمبر سے شروع ہو گی اور اس میں سات میچ کھیلے جائیں گے۔

دھونی کا کریئر

چھبیس سالہ دھونی اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور مہندر سنگھ دھونی عرف ماہی کی پیدائش سات جولائی انیس سو اکاسی کو رانچی (جھارکھنڈ) میں ہوئی۔ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے پہلے دھونی نے سن اٹھانوے میں بہار کرکٹ ٹیم سے کھیلنا شروع کیا۔

دھونی نے چوہتر ون ڈے میچ کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے دو ہزار چار سو ستائیس رنز بنا رکھے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں دھونی کا زیادہ سے زیادہ سکور ایک سو اڑتالیس رنز ہے، جو انہوں نے سنہ دو ہزار پانچ میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے بنائے تھے۔

دھونی سن دو ہزار پانچ اور چھ کے دوران آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک درجہ کے بلے باز قرار دیے گئے تھے۔

انڈین ٹیم:

مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، یوراج سنگھ (نائب کپتان)، سچن تندولکر، سورو گنگولی، راہل ڈراوڈ، دنیش کارتک، گوتم گمبھیر، روبن اتھپّا، عرفان پٹھان، رومیش پوار، پیوش چاؤلہ، آر پی سنگھ، ظہیر خان، ایس سری سنت اور ہربھجن سنگھ۔

 سابق کپتان چندو بورڈےانڈین کرکٹ
کوچ کا مسئلہ حل ہوتا ہوا نظر نہیں آتا
 سچن تینڈولکر کرکٹ بورڈ کے فیصلے
اشتہارات میں کمی ٹیم کے لیے نئے ضوابط
مہندر دھونی ناراضگی کیوں؟
دھونی کے مداح آئی سی سی سے ناراض کیوں؟
شعیب بہت تیز ہے
آج تک اتنی تیز گیندیں نہیں کھیلیں: دھونی
مہیندر سنگھ دھونیدھونی کی دھنائی
صرف اٹھاسی گیندوں پر سینچری بناکر دھوم مچائی
اسی بارے میں
انڈیا کی دس رنز سے شکست
16 September, 2007 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد