ریٹائر نہیں ہو رہا ہوں: تندولکر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سچن تندولکر نے بھارتی میڈیا میں ایک روزہ میچوں سے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ بھارت میں بعض اخباروں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سچن تندولکر آج کل اپنے ٹیسٹ کیریئر میں توسیع کی خاطر کرکٹ سے متعلق اپنی دیگر مصروفیات میں کمی لانے کے لیے اپنے دوستوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ لیکن جمعرات کو انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں آجکل عمدہ بیٹنگ کر رہا ہوں اس لیے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ کرکٹ میرے لیے بہت اہم ہے اور میں اس سے آج بھی لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ میں جب تک کھیل سکا کھیلنا چاہوں گا‘۔ سچن تندولکر اب تک بھارت کے لیے تین سو چرانوے میچ کھیل چکے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں 41 سنچریوں اور 83 نصف سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ 15,395 رنز بنانے کا اعزاز ان کے پاس ہے۔ انگلینڈ میں ہونے والی حالیہ سیریز میں سچن تندولکر بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں اور انہوں نے چھ میچوں میں 57.33 کی اوسط سے 344 رنز بنائے ہیں۔ سچن تندولکر 1989 میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر صرف سولہ برس تھی۔ رواں ہفتے کے آغاز میں انہوں نے ٹائمز اخبار کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میں کرکٹ کے میدان میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن آج کل ایک روزہ میچوں میں وقفے کی کمی کے باعث آرام کا موقع بہت کم ملتا ہے جو میرے لیے ایک اہم رکاوٹ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’آرام نہ ملنے سے جسم پر اثر ہوتا ہے۔ بائیس یا تئیس سال کی عمر میں تھکان جلد دور ہو جاتی ہے لیکن چونتیس سال کی عمر میں یہ آسان نہیں ہوتا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ جب میں کافی کرکٹ کھیل لوں گا تو میرا جسم مجھے بتا دے گا۔ ابھی میں بوڑھا محسوس نہیں کر رہا اور میں سمجھتا ہوں کہ میرا دل ابھی بھی جوان ہے‘۔ |
اسی بارے میں سچن تندولکر کے پندرہ ہزار رنز29 June, 2007 | کھیل تندولکر کو چوٹ لگ گئی02 May, 2007 | کھیل کمر تکلیف،تندولکر کھیلنے سے قاصر16 February, 2007 | کھیل دوسرے میچ میں بھارت فاتح24 August, 2007 | کھیل تنازعہ سچن تندولکر پر حق کا25 May, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||