کمر تکلیف،تندولکر کھیلنے سے قاصر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز کے سنیچر کو کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ایک روزہ میچ میں کمر کی تکلیف کے باعث شرکت نہیں کر سکیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بدھ کو ہونے والے میچ کے دوران وہ کمر کے کچھاؤ کا شکار ہو گئے تھے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ کے مطابق تندولکر کو درپیش مسئلہ اگرچہ زیادہ سنجیدہ نہیں ہے لیکن انہیں آرام کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ تیز رفتار بالر شنتھا کمارن سری ناتھ اور سِپنر انیل کمبلے کو بھی آرام کرایا جا رہا ہے جبکہ عرفان پٹھان کندھے کی تکلیف سے نجات پانے کے بعد وشکاپتنم میں ہونے والے میچ میں کھیل سکیں گے۔ کرکٹ کے عالمی کپ میں شرکت کے لیے جزائر غرب الہند (ویسٹ انڈیز) روانہ ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلے کے لیے سری لنکا کی ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل طور پر صحتمند ہیں۔ سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں فتحیاب ہو کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگی۔ آخری ایک روزہ میچ کے لیے ٹیموں کا چناؤ ان کھلاڑیوں میں سے ہو گا۔ بھارت: ڈراوڈ (کپتان)، گنگولی، اتھپا، سواگ، یوراج سنگھ، دھونی، اگرکر، ہربجن سنگھ، پٹیل، پٹھان، ظہیر خان، کارتھک۔ سری لنکا: جے وردھنا (کپتان)، جے سوریا، تھرنگا، سنگاکارا، اٹاپٹو، آرنلڈ، دلشان، مہاروف، چندنا، سلوا، بندارا، مِلنگا، فرنینڈو، زوئسا، کلا سیکارا۔ | اسی بارے میں انڈیا کی جیت، سیریز برابر14 February, 2007 | کھیل ورلڈ کپ: انڈین ٹیم کا اعلان12 February, 2007 | کھیل تندولکر عالمی رینکنگ میں پیچھے28 June, 2006 | کھیل تندولکر کے کندھے کا آپریشن27 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||