ورلڈ کپ: انڈین ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئندہ عالمی کپ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پندرہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں سررو گنگولی اور آؤٹ آف فارم وریندر سہواگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں کوئی اہم تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو میچوں کے لیے منتخب ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہی اس میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ کنٹرول بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ ہوں گے اور نائب کپتانی کی ذمہ داری سچن تندلکر کو سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو بھی جگہ دی گئی ہے جو گزشتہ کچھ عرصے سے اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ ٹیم کے اعلان کے بعد کپتان راہول ڈراوڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ان کے کھیل کے معیار اور ان کی ضرورت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان سورو گنگولی کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں ٹیم کو فائنل میں پہنچا کر بھی کپ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔ نوجوان روبین اوتھپا اور دنیش کارتک اپنی بہتر کار کردگی کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ بنانے ميں کامیاب رہے ہیں۔ آؤٹ آف فارم مہندر سنگھ دھونی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وکٹ کیپر کے لیے پہلی پسند ہوں گے۔ تجربہ کار سپنر انیل کمبلے بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پیتیس سالہ کمبلے کے لیے یہ آخری ولڈ کپ ہوگا۔ ٹیم 26 فروری کو ممبئی میں جمع ہوگی اور 28 فروری کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی۔ ہندوستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ سترہ مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔ ٹیم : راہول ڈراوڈ (کپتان)، سچن تندلکر (نائب کپتان)، روبین اتھپا، سورو گنگولی، یوراج سنگھ، وریندر سہواگ، مہندر سنگھ دھونی، ہربھجن سنگھ، ظہیر خان، مناف پٹیل، انیل کمبلے، اجیت اگارکر، عرفان پٹھان، ایس سری سانتھ اور دنیش کارتک۔ | اسی بارے میں گنگولی کے ٹیم میں واپسی کے امکان09 August, 2006 | کھیل گنگولی ٹیم سے پھر باہر03 September, 2006 | کھیل سرور گنگولی کے ٹیم میں واپسی 01 December, 2006 | کھیل بنگال کے شیر کی ٹیم میں واپسی02 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||