بنگال کے شیر کی ٹیم میں واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تقریباً دس ماہ ٹیم سے باہر رہنے کے بعد سابق ہندوستانی کپتان سارو گنگولی دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ بیٹنگ کے اس خلا کو پورا کر سکیں جو آؤٹ آف فارم بیٹسمینوں کی وجہ سے پیدا ہو گیا ہے۔ ان کا ٹیم میں واپس بلایا جانا ان کے بے پناہ تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تاہم کئی ایک کا خیال ہے کہ اس کی وجہ جنوبی افریقہ کی باؤنسی اور تیز وکٹوں پر انڈین کرکٹ ٹیم کے بیٹسمینوں کی ناکامی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ووک رازدان کہتے ہیں کہ انہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ گنگولی کو ٹیم میں کیوں واپس بلایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی صاف وجہ جنوبی افریقہ میں انڈین بیٹنگ کی ناکامی ہے۔ وہ کہتے ہیں: ’گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کا واپس آنا یقیناً ٹیم کے لیے سود مند ہے۔ گنگولی دس ماہ ٹیم سے باہر رہے ہیں اور ہو سکتا ہے اس میں وہ اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ہوں‘۔ تاہم اگر گنگولی رنز بنانے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ آخری مرتبہ ہو کہ وہ انڈیا کے لیے کھیلیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ان کی ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کی اوسط بتیس سے ذرا سی زیادہ ہے جبکہ ون ڈے میچوں میں یہ تینتالیس ہے۔ اس کے علاوہ وہ انڈیا کے سب سے کامیاب کپتان تصور کیے جاتے ہیں۔ رازدان کے مطابق گریگ چیپل کی ٹیم میں نوجوان خون لانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کرکٹ کے چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے دلیپ وینگسارکر کی قیادت میں سیلیکٹرز نے تجربے کو نوجوان ٹیلنٹ پر فوقیت دینے کا درست فیصلہ کیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ جب چیپل نے ایسا کرنا شروع کیا تھا تو سیلیکٹرز کی انہیں مکمل حمایت حاصل تھی۔ ’لیکن جب ایسے پلان فیل ہو جائیں تو اندھا دھند ان کے پیچھے نہیں لگے رہنا چاہیئے‘۔ ’ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بس اب چند ماہ رہ گئے ہیں اور ٹیم ابھی تک جیتنے کی طرف نہیں آئی‘۔ تاہم ایک اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل والسن کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ناکامی کا سارا ملبہ کوچ پر نہیں ڈالنا چاہیئے۔ ’کرکٹرز کو بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہیئے‘۔ |
اسی بارے میں سرور گنگولی کے ٹیم میں واپسی 01 December, 2006 | کھیل گنگولی امپائرز کے سب سے ناپسندیدہ27 September, 2006 | کھیل گنگولی ٹیم سے پھر باہر03 September, 2006 | کھیل گنگولی کے ٹیم میں واپسی کے امکان09 August, 2006 | کھیل ’میرے خلاف میل کس نےافشا کی‘ 22 July, 2006 | کھیل ’سہواگ کو تنبیہہ نہیں کی گئی‘10 May, 2006 | کھیل گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ23 February, 2006 | کھیل گنگولی ون ڈے ٹیم سے باہر29 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||