انڈیا کی جیت، سیریز برابر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوا میں ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انڈیا نے سری لنکا نے کو ہرا کر سیریز برابر کر دی ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے۔انڈیا نے مطلوبہ سکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کپتان راہول ڈراوڈ اور مہندر دھونی کی نصف سینچریوں نے انڈیا کی فتح میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔سابق کپتان گنگولی ٹیم کو ایک آغاز فراہم کیا اور اڑتالیس رنز اننگز کھیل کر ٹیم میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔وریند سہواگ ایک مرتبہ ناکام رہے اور دوسرے ہی اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس سے پہلے سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین رسل آرنلڈ نے چھیاسٹھ کی ناقابل شکست اننگز کھیل اپنی ٹیم کے سکور کو بہتر بنا دیا۔ سری لنکا کو ابتدائی اوروں میں سخت دھچکا لگا جب فاسٹ بولر ظہیر خان نے تین ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو پانچ کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹا دیا۔ انڈین فاسٹ بولر ظہیر خان نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس اوروں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کو ابتدائی نقصانات کے بعد اتاپتو اور دلشان نےمحتاط بیٹنگ کر کے اننگز کو سہار دیا۔ رسل آرنلڈ نے اختتامی اوروں میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو باعزت مقام تک پہنچا دیا۔ | اسی بارے میں سری لنکا نے انڈیا سے میچ چھین لیا11 February, 2007 | کھیل 160 رنز سے فتح، سیریز بھی بھارت کی31 January, 2007 | کھیل ورودرا میں انڈیا کی بیٹنگ31 January, 2007 | کھیل عرفان پٹھان کی ٹیم میں واپسی30 January, 2007 | کھیل ناگپور میں بھارت کی جیت21 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||