عرفان پٹھان کی ٹیم میں واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے آل راؤنڈر عرفان پٹھان بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلیں گے۔عرفان پٹھان کو جنوبی افریقہ کے دورے سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ ہندوستان ٹیم کے ساتھ کام کرنےوالے سپورٹس سائنٹسٹ ایان فریزر کا کہنا ہے عرفان کی بالنگ کا ردم واپس آگیا ہے۔ ہندوستان کو اس سیریزمیں نا قابل شکست برتری حاصل ہےاور کل سارو گنگولی اور روبن اتھاپا کے ساتھ بیٹنگ کی شروعات ہوگی۔یہ اس سریز کا آخری میچ ہوگا۔ہربھجن سنگھ اور مہندر دھونی بھی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں ۔ ہندوستانی کپتان راہول ڈراوڈ نے ورلڈ کپ کی ٹیم میں دو سپنر ہربھجن اور انل کمبلے کے نام کا تقریباً اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا رمیش پوار ایک پیس بالر کی جگہ کے لیے مقابلے میں ہیں۔ انڈین کپتان نے کہا ہے انل کمبلے کو واپس ایکشن میں دیکھ کر اچھا لگا اور ورلڈ کپ کے لیے ہر بھجن کے ساتھ ان کی بالنگ بہت اہم ہے۔ جب دراوڑ سے پوچھا گیا کہ بدھ کے روز پٹھان سے انہیں کیا امیدیں ہیں انہوں نے کہا یہ تو کل ہی معلوم ہوگا جب پٹھان میدان میں اتریں گے۔ اہوں نے کہا کہ ٹیم میں توازن بنائے رکھنے کے لیے پٹھان کی اچھی پرفارمنس بہت ضروری ہے۔ | اسی بارے میں بھارت کا نیا طوفان، عرفان پٹھان 07 January, 2006 | کھیل اصل مقابلہ آفریدی اور پٹھان میں ہے06 February, 2006 | کھیل ظہیر اور عرفان کو عمران کے مشورے08 February, 2006 | کھیل دھونی اور پٹھان کی عمدہ بیٹنگ23 January, 2006 | کھیل بھارتی بلے بازوں کی پراعتماد بیٹنگ22 January, 2006 | کھیل بھارتی بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ07 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||