بھارت کا نیا طوفان، عرفان پٹھان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بائیں ہاتھ سے گیند پھینکنے والے عرفان پٹھان کو ’بھارت کا طوفان‘ کا خطاب اس وقت ملا جب وہ دو ہزار تین میں پاکستان کے دورے پر بھارت کے انیس سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ٹیم کے رکن بن کر آئے اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے نو کھلاڑیوں کو پیولین کی راہ دکھائی۔ کرکٹ پنڈتوں نے اسی وقت ان کے اندر چھپے گوہر نایاب کو پہچان لیا اور پیشن گوئی کی کہ وہ دن دور نہیں جب یہ کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مستقل رکن بن جائے گااور بہت جلد یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی۔ ریاست گجرات کے قصبے بڑودہ کے امام مسجد کے گھر پیدا ہونے والے عرفان پٹھان نے بڑودہ میں ہی اپنے کھیل کا آغاز کیا اور صرف انیس برس کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کے دھارے میں داخل ہو گئے۔ عرفان پٹھان نے اب تک کے کیرئیر میں صرف اٹھارہ ٹیسٹ میچوں میں تہتر کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ ان کی ٹیسٹ میچوں میں بہترین کارکردگی زمبابوے کے خلاف پچپن رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہے۔ اس مختصر سے ٹیسٹ کیرئر میں وہ چھ مرتبہ پانچ یا پانچ سے زائد کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔ عرفان پٹھان نے اڑتالیس ایک روزہ میچوں میں چوہتر کھلاڑیوں کو شکار کیا اور اس طرز کی کرکٹ میں ان کی بہترین کارکردگی ستائیس رنز کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کرنا ہے۔ عرفان پٹھان باؤلنگ ہی نہیں بلکہ بیٹنگ میں بھی اچھی کاکر دگی دکھا چکے ہیں اور ٹیسٹ میچوں میں چھبیس کی اوسط سے پانچ سو اکسٹھ رنز اور ایک روزہ میچوں میں چھ سو تیرہ رنز ان کی بہترین آل راؤنڈر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ عرفان پٹھان کا ٹیسٹ میچ کا سب سے زیادہ سکور ترانوے اور ایک روزہ میچوں میں تراسی رن ہے۔ عرفان پٹھان سن دوہزار چار میں آئی سی سی کا ابھرتے ہوئے نوجوان کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف حال میں ہی ختم ہونے والی سیریز میں عرفان پٹھان کی کارکردگی درمیانی رہی تاہم آخری ٹیسٹ میچ میں انہوں نے بالنگ بھی اچھی کروائی اور خاص طور پر بیٹنگ بہت اچھی کی اور پہلی اننگز میں بیاسی سکور کیے ۔ عرفان پٹھان جو پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم سے بہت متاثر ہیں اور انہوں نے وسیم اکرم سے کئی گر سیکھے ہیں۔ اب یہ گر وہ وسیم اکرم کے ہم وطنوں پر آزمانے میں کتنے کامیاب ہو پاتے ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ | اسی بارے میں عرفان پٹھان: والدین کی دعا قبول06 April, 2004 | کھیل ’ کھیلو گے کودو گے بنو گے نواب‘11 September, 2005 | کھیل بھارتی کھلاڑی اور پاکستان کی تعریفیں02 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||