ظہیر اور عرفان کو عمران کے مشورے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان راہول ڈراوڈ، سچن تندولکر، وریندرسہواگ، محمد کیف، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور ظہیرخان شامل تھے۔ مائیکل ہولڈنگ، ارون لعل اور شعیب اختر بھی دعوت میں مدعو تھے۔ عمران خان نے اس موقع پر فاسٹ بولر ظہیرخان کو مفید مشورے دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بولنگ کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان پٹھان اور ظہیرخان اپنی خامیوں کو دور کرکے کارکردگی میں نمایاں بہتری لاسکتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ظہیرخان کو بولنگ کرتے وقت اپنے دائیں بازو کے زاویئے کا خیال رکھنا ہوگا اسی طرح سابق پاکستانی کپتان کے خیال میں عرفان پٹھان کو بال کی گرفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب وہ کھیلتے تھے تو جان اسنو اور مائیکل ہولڈنگ سے مشورے کرتے تھے اور اب وہ کسی بھی بولر کی رہنمائی میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز جیت جائے گی کیونکہ اسے انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ کی خدمات حاصل ہونگی۔ | اسی بارے میں بھارت کا نیا طوفان، عرفان پٹھان 07 January, 2006 | کھیل بھارت کا لیڈنگ بالر، ظہیر خان07 January, 2006 | کھیل بھارت کی دوسری ہیٹ ٹرک29 January, 2006 | کھیل ہربھجن سنگھ کا متبادل رمیش پوار07 February, 2006 | کھیل ’پاکستان بھارت کو ہرا دے گا‘19 December, 2005 | کھیل ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، عمران خان 07 December, 2005 | کھیل اصل مقابلہ آفریدی اور پٹھان میں ہے06 February, 2006 | کھیل چیپل کوچنگ کنسلٹنٹ مقرر29 May, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||