ناگپور میں بھارت کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ناگپور میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ایک روزہ میچ میں چودہ رن سے ہرا دیا ہے۔ بھارت نے فتح کے لیے ویسٹ انڈیز کو 339 رن کا ہدف فراہم کیا تھا لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 324 رن بنا سکی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے گنگولی کی شاندار اننگز اور کپتان راہول ڈراوڈ اور دھونی کے درمیان صرف اناسی گیندوں پر ایک سو انیس رنز کی شراکت کی مدد سے مقررہ پچاس اوور میں تین سو اڑتیس رنز بنائے۔ یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں میں بھارت کا یہ سب سے بڑا سکور ہے۔ بھارت کی جانب سے ایک روزہ میچوں میں واپسی کرنے والے سورو گنگولی صرف دو رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے اور 98 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ڈرواڈ اور دھونی نے بڑے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور دونوں نے آخری اوورز میں چھکے اور چوکوں کی بوچھاڑ کر دی۔ دھونی نے بیالس گیندوں پر باسٹھ اور کپتان ڈراوڈ نے پینتیس گیندوں پر چوّن رنز بنائے۔ دھونی نے اپنی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے لگائے جبکہ دوسری طرف سے ڈراوڈ نے تین چھکے اور چار چوکے لگائے۔ دونوں کھلاڑیوں کی یہ شاندار شراکت ناقابل شکست رہی اور دونوں کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی اور بھارت کی طرف گوتم گھمبیر اور سورو گنگولی نے اوپنگ کرتے ہوئے بڑی تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ جب بھارت کا سکور ایک سو چوالیس رنز پر پہنچا تو گوتم گھمبیر 69 رنز بنانے کے بعد کرس گیل کی گیند پر سیموئل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد تندولکر کھیلنے آئے اور دو سو چودہ کے مجموعی سکور پر وہ بھی اڑتیس گیندوں پر اکتیس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
339 رن کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے بھی جارحانہ انداز سے آغاز کیا اور اوپنرز کرس گیل اور چندرپال نے پہلے بارہ اوورز میں 80 رن بنا ڈالے۔ اس موقع پر بھارت کو پہلی کامیابی ملی جب کرس گیل باون رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ گیل کے آؤٹ ہونے کے بعد چندر پال نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے ۔ تاہم ان کی ایک سو انچاس رن کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز ٹیم کے کام نہ آئی۔ بھارت کی جانب سے ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ | اسی بارے میں سوروگنگولی ون ڈے ٹیم میں شامل12 January, 2007 | کھیل تیسرا ٹیسٹ: بھارت بہتر پوزیشن میں 03 January, 2007 | کھیل ڈربن میں بھارت کو شکست30 December, 2006 | کھیل تیسرا ٹیسٹ: بھارت بہتر پوزیشن میں 02 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||