سوروگنگولی ون ڈے ٹیم میں شامل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی کی جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی کے سبب انہیں ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ سیلکٹرز نےانہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیےمنتخب کیا ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز آئندہ اکیس جنوری سے ہوگا اور اس کا پہلا میچ ناگ پور میں کھیلا جائےگا۔ مسلسل خراب کار کردگی کے سبب وریندر سہواگ کو پہلے دو ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ انیل کمبلے، محمد کیف اور عرفان پٹھان کو بھی ٹیم میں نہیں شامل کیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلے دو ون ڈے میچوں کے لیے پندرہ کھلاڑی اور ورلڈ کپ کے لیے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین دلیپ ونگسرکر نے کہا: ’ گنگولی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اسی لیے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا ’ سہواگ ایک اچھے بلے باز ہیں اور یہ آرام انہیں کیھل کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔‘ وریندر سہواگ اور گنگولی کے نام ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف نائب کپتان سچن تندولکر کو بنایا گیا ہے اور وی وی ایس لکشمن اور دنیش مونگیا کو آرام دیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نےگھریلو کرکٹ میں بہتر کارکردگی کے سبب جوگندر شرما، تیزگیند باز آر پی سنگھ اور سلامی بلے باز روبین اتھپا کو بھی ٹیم میں واپس بلایا ہے۔ کمیٹی نے ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ تیس کھلاڑیوں میں روہت شرما، ایس بدری ناتھ، چتیشور پوجارا، ایشانت شرما اور راجیش پوار جیسے نئے کھلاڑیوں کو بھی جگہ دی ہے۔ گزشتہ برس ایک روزہ میچوں میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کار کر دگی نہایت خراب رہی تھی۔ حالیہ جنوبی افریقہ کے دورے پر ہندوستان کی ٹیم کو ایک روزہ میچوں میں چار صفر سے شکست کاسامنا کر نا پڑا تھا اورٹیسٹ سریز بھی وہ دو ایک سے ہار گی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے لیے ہندوستانی ٹیم۔ | اسی بارے میں گنگولی کے ٹیم میں واپسی کے امکان09 August, 2006 | کھیل گنگولی ٹیم سے پھر باہر03 September, 2006 | کھیل سرور گنگولی کے ٹیم میں واپسی 01 December, 2006 | کھیل بنگال کے شیر کی ٹیم میں واپسی02 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||