تیسرا ٹیسٹ: بھارت بہتر پوزیشن میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے دوسرے روز بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 414 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے۔ دوسرے روز کا کھیل شروع ہوتے ہی بلے باز وی وی ایس لکشمن صرف 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور تھوڑی دیر بعد سچن تندولکر بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرکے 64 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔ بعد میں سوروگنگولی اور وریندر سہواگ نے باری کوسنبھالادیا۔گنگولی نے 66 اور سہواگ نے 40 رنز بنائے۔ اس سے پہلے بھارت کے بلے باز وسیم جعفرشاندار 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 15 چوکے لگائے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیسٹ میچز میں اپنے ایک ہزار رنز پورے کر لیے۔ گزشتہ روز بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئےنہایت احتیاط سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں اور دونوں نے ہی ایک ایک میچ میں جیت حاصل کی ہے۔ بھارت کی اننگز کی شروعات دنیش کارتک نے کی جنہیں مہندر سنگھ دھونی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دھونی کو گزشتہ میچ میں ہاتھ پر چوٹ لگ گئی تھی جس کی بنا پر دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دنیش کارتک 63 اور اس کے بعد راہل دراوڑ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ٹیم میں دو تیز رفتار بولر کو شامل کرنے کے باوجود اس میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کے کپتان راہول ڈراوڈ نے پہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کارتک ہیریس کی گیند پر املا کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہو گئے۔دراوڈ کو 29 رنز کے سکور پر باؤچر نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے بھی اپنی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ انہوں نے ژاک کیلس، ڈیل سٹیئن اور نئے کھلاڑی پال ہیرس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ کی برتری 150 رن27 December, 2006 | کھیل ڈربن میں بھارت کو شکست30 December, 2006 | کھیل انڈیا فیصلہ کن میچ کے لیے تیار01 January, 2007 | کھیل ایشز سیریز: انگلینڈ کے 234 رنز02 January, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||