ایشز سیریز: انگلینڈ کے 234 رنز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ائین بیل کے شاندار اکہتر رنز کی بدولت انگلینڈ نےآسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونےتک چار وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان فلنٹاف نے 42 رنز بنائے۔ وہ اور کالنگ ووڈ ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔ ووڈ ابھی 25 رنز کے ذاتی سکور پر کھیل رہے ہیں۔ بیل اور پیٹرسن نے مل کر 108 رنز بنائے۔اس میچ کی ایک خاص بات یہ رہی کہ آخری میچ کھیلتے ہوئے میگرا نے دو وکٹ لیے۔ ناساز گار موسم کا اثر کھیل پر پڑا اور کھیل مقامی وقت کے مطابق تقریبًا گیارہ بجے شروع ہوسکا۔ اس میچ میں جیمس ایڈرسن، میتھیو ہوگارڈ کی جگہ کھیل رہے ہیں۔ سٹراس 21 رنز کے ذاتی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ نے کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 58 رنز بنالیے تھے۔ پہلے دن کے کھیل کےسب سے کامیاب کھلاڑی ائین بیل ثابت ہوئے جنہوں نے پیٹرسن کے ساتھ مل کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
میگرا نےاس میچ میں اچھی بالنگ کی اور وہ ایک حد تک پیٹرسن کو رنز بنانے سے روکنے میں کامیاب رہے۔ کچھ دیر تک آسٹریلیائی بالرز انگلینڈ پر حاوی رہے اور ایک بار حالت یہ ہوگئی کہ انگلینڈ کے دو وکٹوں کے نقصان پر سکور 162 رنز تھا اور محض پانچ رنز کا اضافہ کرنے کے بعد انگلینڈ کے تیسرے کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگئے۔ اس میچ سے قبل ایشز سیریز کے چاروں میچوں میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی اور اگر انگلینڈ اس میچ کو جتینے یا برابر کرنے میں کامیاب نہ ہوا تو انگلینڈ کو ’وائٹ واش‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ | اسی بارے میں پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت27 November, 2006 | کھیل دوسرے ٹیسٹ میں پراعتماد آغاز01 December, 2006 | کھیل آسٹریلیا مستحکم پوزیشن میں 27 December, 2006 | کھیل انگلینڈ: اننگز کی شکست کا سامنا28 December, 2006 | کھیل ایشز: آسٹریلیا کی لگاتار چوتھی فتح28 December, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||