دوسرے ٹیسٹ میں پراعتماد آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلا دن کے اختتام پر دو سو چھیاسٹھ رنز بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کے بلے بازوں نے پہلے میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد دوسرے میچ میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور تین بلے بازوں، بیل، کالنگ وڈ اور پیٹرسن نے نصف سنچریاں بنا کر سکور کو دو سو چھیاسٹھ تک پہنچا دیا۔ پہلے دن کے اختتام پر کالنگ وڈ اور پیٹرسن کریز پر موجود تھے۔ کالنگ اپنی سنچری بنانے سے صرف دو رنز کے فاصلے پر تھے جبکہ پیٹرسن نے ساٹھ رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے میگرا اور شین وان کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے اور انگلینڈ کے پہلے دو کھلاڑیوں سٹراس اور کک کی وکٹیں کلارک نے حاصل کیں۔ تیسرے کھلاڑی بیل بریٹ لی کی ایک گیند کو پل کرتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔ ایئن بیل نے میچ کے بعد ایک ٹی انٹرویو میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وکٹ آسان ہے۔ | اسی بارے میں پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جیت27 November, 2006 | کھیل جنوبی افریقہ بھارت سے جیت گیا26 November, 2006 | کھیل ’آسٹریلوی کرکٹ ٹیم غیر مہذب ہے‘10 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||