’آسٹریلوی کرکٹ ٹیم غیر مہذب ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم انتہائی غیر مہذب ہے۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں شرد پوار کو مذاق میں دھکا دے کر سٹیج سے اتار دیا تھا۔ آسٹریلوی اخبار آسٹریلین کو انٹرویو میں شرد پورا نے کہا کہ وہ اس واقعے پر صرف اتنا ردعمل ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ان کو دھکا دینا انتہائی غیر مہذب عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اس سے زیادہ نہیں اٹھانا چاہتے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کپتان رکی پونٹنگ اور بیٹسمین ڈیمئن مارٹن نے اختتامی تقریب کی طوالت پر اکتاہت کا مظاہرہ کیا۔ رکی پونٹنگ نے پہلے انگلی کے اشاروں سے ٹرافی کو جلد ان کے حوالے کرنے کا کہا اور جب انہیں سٹیج پر بلایا گیا تو انہوں نے شرد پوار کو دھکا دے کر سٹیج سے اتار دیا تھا۔ انڈیا کے اخبارات نے معاملے کو خوب اچھالا اور سنیل گواسکر اور سچن تندولکر سمیت کئی کھلاڑیوں نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ رکی پوننٹنگ اور ڈیمئن مارٹن نے کہا ہے کہ وہ شرد پوار سے معذرت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کا مقصد ان کی ہتک ہرگز نہیں تھی۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ رکی پوننٹگ نے بارہا شرد پوار سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ پونٹنگ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد شرد پوار کی بے عزتی نہیں تھا لیکن وہ مانتے ہیں کہ ٹی وی پر سب کچھ اچھا نہیں لگا۔ پونٹنگ نے کہا کہ وہ شرد پوار سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس معاملے کو جلد ختم کیا جا سکے۔ شرد پوار نے کہا کہ وہ آسٹریلوی کھلاڑی کی معذرت قبول کر لیں گے کیونکہ وہ اس معاملے کو مزید بڑھانا نہیں چاہتے۔ | اسی بارے میں شرد پوار بھارتی بورڈ کے نئے سربراہ29 November, 2005 | کھیل ورلڈ کپ2011 پاک بھارت امیدوار 13 January, 2006 | کھیل آسٹریلیا نے ٹرافی جیت لی05 November, 2006 | کھیل چیمپیئنزٹرافی، حفاظتی انتظامات06 October, 2006 | کھیل ’شعیب نے وولمر کو تھپڑ مارا‘09 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||