آسٹریلیا نے ٹرافی جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپینئزٹرافی جیت لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اکتیسویں اوور میں ایک سو اڑتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں آسٹریلیا کو جیتے کے لییے ایک سو انتالیس رنز کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا کے اننگز کے دوران اس وقت بارش شروع ہوگئی جب اس نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پینتالیس رن بنائے تھے۔ بارش کی وجہ سے تقریباً تین گھنٹے کا کھیل نہیں ہو سکا۔ جب دوبارہ کھیل کا آغاز ہوا تو اوورز کی تعداد کم کر کے آسٹریلیا کو پچیس اوورز میں اکہتر رنز کا ہدف دیا گیا جو انہوں نے بغیر کوئی مزید وکٹ گنوائے پورا کر لیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شِو نرائن چندرپال اٹھارہ گیندوں پر ستائیس اور کرس گیل سینتیس رن بنا کر بریکن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ساروان کو بھی بریکن نے آؤٹ کیا۔ مکگراتھ اور شین واٹسن نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ آئی سی سی ٹرافی کے لیے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی میں حصہ لینے کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑا تھا اور اس لیے ان کا فائنل میں پہنچنا کسی حد تک غیر متوقع تھا۔ تاہم یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا تھا۔ دو سال قبل انگلینڈ میں اوول کے میدان میں ویسٹ انڈیز نے چیمپئینز ٹرافی جیتی تھی۔ اس لیے بھی کپتان برائن لارا کے میچ سے پہلےحوصلے بلند تھے۔انڈیا اور جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچنے والی ویسٹ انڈیز کو کرس گیل سے کافی امیدیں تھیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے اب تک ڈیمین مارٹن اور گلین مکگراتھ ٹورنامنٹ میں کا کامیاب کھلاڑی رہے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرِس گیل نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف میچ میں سنچریاں بنائی تھیں۔ گیل آئی سی سی میں سات میچوں میں چار سو سینتیس رن بنانے کے علاوہ آٹھ وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم:برائن لارا، کرس گیل، شِو نرائن چندرپال، رام نریش ساروان، ڈوائن براوو، ویول ہائنڈز، مارلون سیمویل، کالٹن با، فِڈیل ایڈورڈز، این بریڈشا، رناکو مارٹن، جیروم ٹیلر اور کوری کالیمور۔ آسٹریلیا کی ٹیم: | اسی بارے میں آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا02 November, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز فائنل میں پہنچ گیا02 November, 2006 | کھیل رکی پونٹگ سال کے بہترین کھلاڑی03 November, 2006 | کھیل آسٹریلیا سیمی فائنل میں29 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||