BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 November, 2006, 02:22 GMT 07:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا
گلین میکگرا
گلین میکگرا نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے شروعات میں ہی بائیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں
کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلے کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 34 رنز سے ہرا دیا۔

موہالی میں کھیلے جانے والے اس میچ کو جیت کر آسٹریلیا کی ٹیم اب مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

بدھ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی اننگز کا ابتدا اچھا نہیں تھا اور تیسرے اوور میں آسٹریلیا کے دو کھلاڑی صرف چار رنز کے سکور پر آوٹ ہو چکے تھے۔ یہ دونوں وکٹیں کائل مِلز نے حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے جس میں کپتان رِکی پونٹنگ کے 58 اور اینڈریو سِمنڈز کے 58 شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لیے 241 رنز درکار تھے لیکن اس کی پوری ٹیم صرف 46 اوورز میں 204 رن کے سکور پر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کے گلین میکگرا نے مسلسل دس اوور کرائے جن میں انہوں نے بائیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وقت میں نیو زی لینڈ کی ٹیم کا سکور چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف پینتیس تھا لیکن پھر ڈینیئل ویٹوری اور جیکب اورام نے ساتھویں وکٹ کی شراکت میں 103 قیمتی رنز بنائے جس میں متعدد چوکے بھی شامل تھے۔

نیوزی لینڈ نے یہ مقابلہ چھ سال پہلے کینیا میں جیتا تھا۔

ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل جئے پور میں جمعرات کو موجودہ چیمئن ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انڈیا آسٹریلیاانڈیا بمقابلہ آسٹریلیا
انڈیا بھی چیپمیئنز ٹرافی سے باہر
رِکی پونٹنگآئی سی سی ایوارڈ
سال 2006 میں پونٹنگ چار شعبوں میں نامزد
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد