پونٹنگ چار شعبوں میں نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رِکی پونٹنگ کو آئی سی سی ایوارڈ سن دو ہزار چھ میں چار شعبوں میں انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اکتیس سالہ رِکی پونٹنگ کو بہترین کپتان، سال کا بہترین کھلاڑی اور ایک روزہ کرکٹ اور ٹیسٹ میچوں کے بہترین کھلاڑی کے انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ مرلی دھرن، محمد یوسف اور شین وارن بھی بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کے انعام کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے پونٹنگ کے علاوہ مائیکل ہسی، یوراج سنگھ اور مہیلا جے وردھنے امیدوار ہیں۔ سن دو ہزار چھ کے آئی سی سی ایوارڈ تین نومبر کو ممبئی میں ایک تقریب میں دیئے جائیں گے۔ اس سال پہلی بار بہترین خاتون، بہترین ابتھرتے ہوئے کھلاڑی، بہترین امپائر اور کرکٹ کی اسپرٹ کے ایوارڈ بھی دیئے جا رہے ہیں۔ | اسی بارے میں پونٹنگ درجہ بندی میں سرفہرست13 March, 2006 | کھیل پونٹنگ کارروائی سے بچ گئے23 September, 2006 | کھیل پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی04 December, 2005 | کھیل آصف آئی سی سی ایورڈ کے لیے نامزد 06 September, 2006 | کھیل انضمام، یوسف پہلے پانچ میں 19 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||