آصف آئی سی سی ایورڈ کے لیے نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے نوجوان میڈیم فاسٹ بولر محمد آصف سمیت پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مختلف ایواڈز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ایوارڈ بھارت میں ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے دوران دیئے جائیں گے۔ سال کے بہترین کھلاڑی کے لیئے نامزد ہونے والے باقی کھلاڑیوں میں رکی پونٹنگ، شین وان، مرلی دھرن، مائیکل حسی، اینڈریو فلنٹاف، راہول ڈراوڈ، مہیلا جے وردھنے، مونٹی پانیسر، بریٹ لی اور مکھایا نیتنی شامل ہیں۔ محمد آصف کے علاوہ جن دوسرے کھلاڑیوں کو آئی آئی سی کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے لیئے نامزد کیا گیا ہے ان میں انگلینڈ کے مونٹی پنیسر، ایلسٹر کوک، اور این بیل ، ویسٹ انڈیز کے دھنیش رامدین، سری لنکا کے میلنگا بندارا، اور اوپال چندانا اور بنگلہ دیش کے شہریار نفیس۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق، نائب کپتان یونس خان اور محمد یوسف کو بہترین ٹیسٹ بیٹسمین کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے لیئے دوسرے ملکوں سے گیارہ کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ون ڈے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیے جانے والے اٹھارہ کھلاڑیوں میں پاکستان کے شاہد آفریدی ، انضمام الحق، اور محمد یوسف کے نام شامل ہیں۔ سال کے بہترین امپائر کے ایوارڈ کے تین امپائروں کو نامزد کیا گیا جن میں سائمن ٹیوفل، روڈی کورٹزن اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار شامل ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستانی ’پیس بیٹری‘ کا نیا ہتھیار01 February, 2006 | کھیل ایمپائر کی طرف نہ دیکھنے کی سزا15 February, 2006 | کھیل ’کارکردگی سخت محنت کا نتیجہ ہے‘05 April, 2006 | کھیل محمد آصف کی ’ضرورت‘ نہیں08 August, 2006 | کھیل محمد یوسف کا گراونڈ میں سجدہ01 December, 2005 | کھیل یوسف یوحنا سے محمد یوسف 17 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||