انضمام، یوسف پہلے پانچ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لارڈز ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کرنےاور اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے والے دو بیٹسمین انضمام الحق اور محمد یوسف آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے پانچ بیٹسمینوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ دو اننگزمیں نصف سنچریاں بنانے والے انضمام الحق چوتھی پوزیشن سے چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ محمد یوسف نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 202 رنز بنائے جس سے ایک تو ان کی ٹیم مشکلات سے باہر آئی اور خود انہوں نے آئی سی سی رینکنگ میں دو درجے اوپر چھلانگ لگائی اور ساتویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آ گئے۔ آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلی دس پوزیشنوں میں ایک اور پاکستانی بیٹسمین یونس خان شامل ہیں۔ درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر یونس خان ان فٹ ہونے کے سبب لارڈز ٹیسٹ نہیں کھیل سکے۔
دوسری جانب انگلینڈ کا صرف ایک بیٹس مین پہلے دس نمبروں میں شامل ہے۔ کیون پیٹرسن آئی سی سی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر ہیں۔ درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ابھی بھی آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں جبکہ دوسرا نمبر راہول ڈراوڈ کا ہے۔ ٹیسٹ میچز کی ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر اور پاکستان کی ٹیم 120پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی پوزیشن تیسری ہے اور اسکے 113 پوائنٹس ہیں یعنی دونوں کے درمیان صرف سات پوائنٹس کی دوری ہے۔ ابھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز اور کھیلے جائیں گے اب دیکھنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنی دوسری پوزیشن قائم رکھنے میں کتنی کامیاب ہوتی ہے۔ | اسی بارے میں ’انضمام کے خلاف اپیل ٹھیک تھی‘09 February, 2006 | کھیل انضمام الحق رنز نہ ہونے سے پریشان22 March, 2006 | کھیل بدلہ چکانے نہیں جارہے: انضمام15 April, 2006 | کھیل بولنگ کمزور نہیں ہے، انضمام23 June, 2006 | کھیل یوسف کی سینچری، انضمام الحق آؤٹ 15 July, 2006 | کھیل پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: تفصیلی سکور کارڈ16 July, 2006 | کھیل انضمام نے لارڈز ٹیسٹ ڈرا کرا لیا17 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||