BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 March, 2006, 16:51 GMT 21:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام الحق رنز نہ ہونے سے پریشان

انضمام الحق
انضمام الحق ٹیسٹ سیریز میں رنز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے تسلیم کیا ہے کہ ون ڈے میچوں میں بڑا سکور نہ کرنے کی وجہ سے وہ پریشان ہیں لیکن ساتھ ہی انہیں یہ توقع ہے کہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وہ اس کا ازالہ کردینگے۔

انضمام الحق پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھتے جاتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں قیادت کی ذمہ داری بھی ان کی بیٹنگ پر اثرانداز نہیں ہوسکی ہے اور ان کا بیٹ رنز اگلتا رہا ہے۔

بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری، ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ٹیسٹ میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری، انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں میں دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اور بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ایک سنچری کی کارکردگی کسی بھی بیٹسمین کی مستقل مزاجی ثابت کرنے کے لئے کافی ہے۔

انضمام الحق ون ڈے میچوں میں بھی اپنی موجودگی کا احساس بھرپور انداز میں دلاتے رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف وی بی سیریز کے آٹھ میچوں میں انہوں نے پانچ نصف سنچریاں سکور کیں۔

بھارت میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں انہوں نے تین قابل ذکر اننگز کھیلیں لیکن اس کے بعد سے وہ سولہ اننگز میں صرف دو نصف سنچریاں سکور کرسکے جن میں انگلینڈ کے خلاف پنڈی کے میچ میں شاندار ناقابل شکست81 رنز قابل ذکر ہے۔ اس اننگز کے بعد انضمام الحق ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ میں بڑے سکور کے منتظر ہیں بھارت کے خلاف پانچ اننگز میں صرف ایک سو دس رنز بنانے کے بعد سری لنکا کے خلاف تینوں ون ڈے میچوں میں شائقین کو ان کی جانب سے خوبصورت بیٹنگ کا انتظار رہا۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ ہے کبھی آپ رنز کرتے ہیں کبھی آپ سے رنز نہیں ہوپاتے حالانکہ آپ اسی طرح محنت کررہے ہوتے ہیں تاہم چونکہ وہ ٹیم میں بیٹسمین کی حیثیت سے کھیلتے ہیں لہذا رنز نہ ہونے کی صورت میں پریشانی تو ہوتی ہے کہ رنز کرنے چاہئیں۔ اس وقت انہیں پریشانی ہے کہ رنز نہیں ہو رہے لیکن انہیں یقین ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں وہ بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔

سری لنکا کے خلاف انضمام الحق کا ریکارڈ انتہائی متاثر کن رہا ہے۔ اٹھارہ ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے5 سنچریوں کی مدد سے 1465 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ 1475 رنز کا ریکارڈ سری لنکا کے اروندا ڈی سلوا کا ہے جس سے انضمام الحق صرف10 رنز کی دوری پر ہیں۔

انضمام خوشگوار یادوں کا دن
14 سال قبل انضمام نے پاکستان کو جتایا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد