BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 March, 2006, 13:55 GMT 18:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکٹ اچھی نہیں تھی: انضمام الحق

انضمام
کولمبو کی پچ سازگار نہیں تھی: انضمام
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کی جیت پر خوش ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ پریماداسا اسٹیڈیم کی وکٹ ون ڈے کے لیئے اچھی نہیں تھی۔

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے میں عموماً ایسی وکٹ تیار کی جاتی ہے جس پر رنز بنتے ہیں اور شائقین کے لیئے بھی میچ میں دلچسپی رہتی ہے۔ گو کہ اس میچ میں دلچسپی اور سنسنی رہی لیکن دوسرے انداز سے کیونکہ بیٹسمین اس وکٹ پر رنز کے حصول کے لیئے تگ ودو کرتے رہے۔

انضمام الحق کہتے ہیں کہ جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کو جیت کی اشد ضرورت تھی اس کا سہرا بولرز اور پھر کامران اکمل اور عبدالرزاق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کو جاتا ہے۔

پاکستانی کپتان کے مطابق اس کامیابی سے بولرز کا اعتماد بحال ہوا ہے البتہ ٹاپ آرڈر بیٹنگ کے مسائل اپنی جگہ برقرار ہیں جن سے جلد چھٹکارہ پانا ہوگا۔
اوپننگ کے شعبے کی ناکامی کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ متعدد اوپنرز کو آزمایا جا چکا ہے اور عین ممکن ہے کہ اگلے میچ میں ریگولر اوپنر کو موقع دیا جائے۔

جانتا تھا کہ اس پچ پر بیٹنگ آسان نہیں ہوگی: عبدالرزاق

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی بولرز نے بہت کم نو بال اور وائیڈ کے رنز دیئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بولرز نئے بولنگ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں محنت کر رہے ہیں۔

دو وکٹوں اور ناقابل شکست اکتالیس رنز کی عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ٹیم جیت گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ’یہ آسان جیت ہوسکتی تھی لیکن وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے جیت کو مشکل بنا دیا‘۔

عبدالرزاق کہتے ہیں کہ انہوں نے بولنگ کرتے وقت ہی اندازہ لگالیا تھا کہ اس پچ پر بیٹنگ آسان نہیں ہوگی کیونکہ گیند بلے پر نہیں آ رہی تھی۔

مرلی دھرن کا سامنا کرنے کے بارے میں عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ مرلی کو محتاط انداز میں کھیل کر اس کے اوورز گزارنے ہیں کیونکہ اس کی بولنگ پر رنز بنانا آسان نہیں ہوتا۔ عبدالرزاق کے خیال میں انٹرنیشنل کرکٹ میں وہی کامیاب ہے جو دباؤ کا اعتماد سے مقابلہ کرسکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد