جنوبی افریقہ 124 رن سے جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موہالی میں چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ایک سو چوبیس رن سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقہ کے دو سو تیرہ رن کے جواب میں پاکستان کی ٹیم پچیسویں اوور میں اناسی رن پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور یاسر عرفات نے کیا۔ جنوبی افریقہ کے مکھایا نتینی نے پانچ، شان پولوک نے دو اور لینگویلٹ نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو محض پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔انہیں نتینی کی گیند پر سمتھ نے کیچ کیا۔ سکور میں چار رنز کے اضافے کے بعد پاکستان کے دوسرے اوپنر عمران فرحت بھی نتینی ہی گیند پر پولک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب کپتان یونس خان صرف سات رنز بنا کر نتینی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ان سے قبل محمد یوسف پولک کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ان کے بعد شعیب ملک، کامران اکمل اور شاہد آفریدی بھی سکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ کیئے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان سمتھ نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اووز میں آٹھ وکٹوں کے عوض پر 213 رنز بنائے۔ ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے بیالیس رن پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھی لیکن مارک باؤچر اور جے کمپ کے درمیان ایک سو اکتیس رن کی شراکت نے ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔ پاکستان کی طرف سے بولنگ کا آغاز عمر گل نے کیا اور دوسری ہی گیند پر جنوبی افریقہ کے کپتان سمتھ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ سمتھ کی جگہ گبز کھیلنے آئے لیکن وہ عمر گل کی اگلی ہی گیند پر سلپ میں شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں لینے کے بعد پاکستانی بولروں نے اپنا دباؤ قائم رکھا اور 27 کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ بھی حاصل کر لی۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈپننار تھے جنہیں افتخار انجم نے آؤٹ کیا۔ بہت جلد ہی افتخار انجم اپنی دوسری وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا دوسرا شکار کالس تھے جو سترہ رنز بنانے کے بعد وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی ۔ پاکستان نے رانا نوید الحسن کی جگہ یاسر عرفات کوجبکہ جنوبی افریقہ نے روبن پیٹرسن کی جگہ لینگویلٹ کو کھلانے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر کمنٹیٹر روی شاستری سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کپتان یونس خان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ اس موقع پر پاکستان کے کوچ بوب وولمر نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ جنوبی افریقہ کو 220/230 رنز سے زیادہ نہ کرنے دیے جائیں۔ پاکستان کی ٹیم: جنوبی افریقہ کی ٹیم: امپائرز: |
اسی بارے میں ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو ہرا دیا26 October, 2006 | کھیل سکور کارڈ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ25 October, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا18 October, 2006 | کھیل پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا17 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||