ویسٹ انڈیز فائنل میں پہنچ گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرس گیل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں گیل کی یہ پندرھویں سنچری تھی۔ انہوں نے 133 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں سترہ چوکے اور تین زوردار چھکے لگائے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے دیئے گئے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گیل اور چندرپال نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 154 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی فتح کی بنیاد رکھی۔ چندرپال 57 رنز پر کھیل رہے تھے جب زخمی ہونے پر انہیں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ انڈیا کے شہر جے پور میں جمعرات کو ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف چوالیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ ہرشل گبز جنوبی افریقہ کی طرف سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے اپنی 77 رنز کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ | اسی بارے میں آسٹریلیا سیمی فائنل میں29 October, 2006 | کھیل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا28 October, 2006 | کھیل جنوبی افریقہ 124 رن سے جیت گیا 27 October, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو ہرا دیا26 October, 2006 | کھیل پاکستان کی 51 رنز سے شکست25 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||