انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
احمدآباد میں کھیلے گئے چیمپینزٹرافی کے ایک سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن نے شاندار 90 رنز بنائے اور وہ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ پیٹرسن کی محنت آخر کار رنگ لائی۔ حالانکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی لیکن وہ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ انگلینڈ نےویسٹ اٹڈیز کے چار وکٹ پر 274 رنز کے جواب میں 7 وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گائل نے ایک سو ایک اور براو نے ایک سو بارہ رنز بنا کراپنی ٹیم کی حالت مستحکم کر دی تھی۔ ویسٹ انڈیزنےٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔ براواور سار گائل نے مل کر ویسٹ انڈیز کو مستحکم پوزیشن میں پہنچا دیا تھا۔اس کے بعد براواور سارون نے 50 رنز کی شراکت کی۔ سارون ساجد محمود کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔ ادھرانگلینڈ نےمشکل ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اپنے کئی وکٹگنوا دیئے اور ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کامیاب نہیں ہو سکے گی لیکن بعد میں پیٹرسن نے جیت دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا18 October, 2006 | کھیل آصف، یوسف ایوارڈ کے لیے نامزد23 October, 2006 | کھیل پاکستان جنوبی افریقہ: سکور کارڈ27 October, 2006 | کھیل سکور کارڈ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ25 October, 2006 | کھیل سری لنکا جنوبی افریقہ سے ہار گیا24 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||