BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف، یوسف ایوارڈ کے لیے نامزد
محمد یوسف
محمد یوسف کو سال کے بہترین کھلاڑی اور بہترین ٹیسٹ پلیئر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے
آئی سی سی سال کے سالانہ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے تیز رفتار بالر محمد آصف کو بھی نامزد کیا گیا۔ آصف ممنوعہ دوا کا مبینہ استعمال کرنے کے باعث چمپئنز ٹرافی سے باہر ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ ایک ٹیسٹ کے نتیجے میں ان پر سے یہ الزام ختم ہو جائے گا۔

محمد آصف کو سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اس درجے میں آسٹریلیا کےالسٹیئر کک، انگلینڈ کے آئین بل اور انگلینڈ ہی کے مونٹی پنی سار شامل ہیں۔

محمد یوسف سال کے بہترین کھلاڑی اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ائر کے لیے محمد یوسف اور امپائر آف دی ائر کے لیے پاکستان کے علیم ڈار شامل ہیں۔

آئی سی سی کی تقریب اس سال ممبئی میں ہو گی۔ فہرست کا اعلان بھی ممبئی کی ایک تقریب کے فوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو میلکم سپیڈ نے کیا۔

فہرست کو آخری شکل سابق کھلاڑیوں کی ایک کمیٹی نے دی ہے جس کے سربراہ ممتاز عالمی بیٹسمین سنیل گواسکر ہیں۔ ایوارڈ کی تقریب نومبر میں ہو گی۔

سال کے بہترین کرکٹر کے لیے محمدیوسف کے علاوہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور مائیکل ہسی اور سری لنکا کے مرلی دھرن شامل ہیں۔

ڈراوڈ
راہول ڈراوڈ کو بہترین کیپٹن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے

ٹیسٹ پلئیر آف دی ائر میں محمد یوسف، رکی پونٹنگ، مرلی دھرن اور شین وارن شامل ہیں۔

ایک روزہ میچوں کے بہترین کھلاڑیوں میں شارٹ لسٹ ہونے والوں میں مائیکل ہسی، جے وردھنے، رکی پونٹنگ اور بھارت کے یوراج سنگھ شامل ہیں۔

سال کی بہترین کھلاڑی خاتون کے لیے انگلیڈ کی کیتھرینا برنٹ، انڈیا کی انجم چوپڑا اور آسٹریلیا کی کرن رولٹون شامل ہیں۔

بہترین کپتانوں کے لیے انڈیا کے راہول ڈریوڈ، انگلینڈ کے مائیکل وان، رکی پونٹنگ اور مہیلا جے وردھنے شامل ہیں۔ جب کہ سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے لیے انڈیا، انگلینڈ، نوزی لینڈ اور سری لنکا بطور ملک نازد ہوئے ہیں۔

امپائروں میں علیم ڈار کے علاوہ روڈی کوئرٹزن اور سائمن ٹوفنل شامل ہیں۔

اسی بارے میں
آئی سی سی ایوارڈ 2004
08 September, 2004 | کھیل
پاکستان کی بہتر ریٹنگ
22 October, 2003 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد