رکی پونٹگ سال کے بہترین کھلاڑی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے سال دو ہزار چھ کے لیے کھیل کی مختلف کٹیگریز میں دیئے گئے ایوارڈز میں سے کوئی ایک بھی لینے میں ناکام رہے ہیں۔ سابق کھلاڑی سنیل گواسکر کے سربراہی میں قائم آئی سی سی کی جیوری نے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹگ کو مجموعی طور پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کا بھی حقدار قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا ہی کے مائیکل ہسی کو ایک روزہ کرکٹ کے لیے ’پلیئر آف دی ائیر‘ قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی کھلاڑی یووراج سنگھ بھی اسی اعزاز کے لیے میدان میں تھے لیکن وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ آئی سی سی نے برطانوی کھلاڑی آئن بیل کو سال کے ابھرتے ہوئے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کا حقدار ٹھہرایا ہے۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے تیز رفتار بالر محمد آصف اس اعزاز کے لیے ایک مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے تھے لیکن ’ڈوپنگ‘ معاملے میں نام آنے کے بعد ان کی نامزدگی کے امکانات معدوم ہوگئے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردھنے کو سال کا بہترین کپتان قرار دیا گیا ہے۔ اس کٹیگری میں ان کے آسٹریلوی اور بھارتی ہم منصب، رکی پونٹنگ اور راہول ڈراوڈ، بھی مقابلے میں تھے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے پر جے وردھنے کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے اچانک ملنے والی خوشی ہے کیونکہ ان کا مقابلہ دنیائے کرکٹ کے بہترین کپتانوں سے تھا۔ جے
سری لنکن ٹیم نے ان کی سربراہی میں اس سال چودہ میں دس ایک روزہ میچوں اور نو میں سے پانچ ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ آئی سی سی نے اس مرتبہ کرکٹ کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ سال دو ہزار چھ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز آسٹریلیا کی کیرن رائٹس کو دیا گیا ہے۔ ایوارڈز کے علاوہ آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیموں کا اعلان بھی کیا گیا، راہول ڈراوڈ کو ٹیسٹ جبکہ مہیلا جے وردھنے کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سائمن ٹوفل کو مسلسل تیسری مرتبہ سال کے بہترین ایمپائر کے ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس سے پہلے سال دو ہزار چار اور سال دو ہزار پانچ میں بھی وہ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تاج لینڈز اینڈ ہوٹل میں ہونے والی آئی سی سی ایوارڈز کی تقریب میں پاکستان کے سابق کرکٹر عمران خان سمیت کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات موجود تھیں۔ | اسی بارے میں پونٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ07 January, 2006 | کھیل پونٹنگ چار شعبوں میں نامزد22 October, 2006 | کھیل چیمپیئنز ٹرافی کی تفصیلات طے13 January, 2006 | کھیل پونٹنگ درجہ بندی میں سرفہرست13 March, 2006 | کھیل بھارت کو آئی سی سی کی وارننگ 17 January, 2006 | کھیل آصف، یوسف ایوارڈ کے لیے نامزد23 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||