پونٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس طرح آسٹریلیا نے یہ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ دوسری اننگز میں بھی اپنی شاندار سنچری کے بعد دنیائے کرکٹ کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے سوویں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی ہوں۔ انہوں نے 159 گیندوں پر 143 رنز بنائے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے 194 پر چھ کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 76 اوورز میں 287 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ یہ سڈنی کی گراؤنڈ پر دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سکور کا پیچھا کرنا تھا۔ اپنی سنچری کے بعد اب پونٹنگ سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑیوں میں دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ایشز سیریز ہارنے کے بعد پونٹنگ نے اب تک سات ٹیسٹ میچوں میں پانچ سنچریاں بنائی ہیں۔ وہ اس وقت سر ڈونلڈ بریڈمین سے صرف ایک سنچری پیچھے اور سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو وا سے چار سنچریاں پیچھے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ گریم سمتھ نے ڈکلیئر کرنے میں جلدی کی تھی اور انہیں ژاک کالیس اور شان پولاک کو کھیلنے دیتے رہنا چاہیئے تھا جو کہ بالاترتیب 50 اور 26 پر کھیل رہے تھے۔ فائنل سکور: | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||