کالس، پرنس کی عمدہ بیٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کی ٹیم سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز تین وکٹوں پر 230 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ایک مرحلے پر جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی چھیاسی رنز کے سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن ژاک کالس اور ایشویل پرنس نے ایک عمدہ پارٹنرشپ کے ذریعے ٹیم کو سہارا دیا اور پہلے دن کھیل کے اختتام تک سکور کو 230 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ پہلے دن کے اختتام پر ژاک کالس 80 جبکہ ایشویل پرنس 62 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ اپنی اننگز کے دوران ژاک کالس نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 7500 رنز بھی مکمل کیے۔ آسٹریلیا کی طرف سے بریٹ لی نے دو اور گلین میگرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان کریم سمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جب جنوبی افریقہ کا سکور سولہ پر پہنچا تو اوپنر اے بی ڈوِیلیئرز دو کے انفرادی سکور پر بریٹ لی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے۔ اس سے چند منٹ پہلے ہی سلپ میں پونٹنگ اے بی ڈویلیئرز کا کیچ چھوڑ چکے تھے۔ کپتان کریم سمتھ اور ہرشل گبز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں تریپن رنز بنائے۔ اس شراکت کا اختتام اس وقت ہوا جب ہرشل گبز ستائیس رنز بنا کر میگرا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان گریم سمتھ چھیاسی کے سکور پر بریٹ لی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور فِل جیکس کی جگہ جسٹن لینگر کو کھلایا ہے۔ جنوبی افریقہ نے سپنر بوتھا کو نِکی بوئے کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا ہے جبکہ نتینی کی جگہ چارل لانگیفیلڈ کو کھلایا گیا ہے۔ | اسی بارے میں روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی 184 رنز سے فتح30 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||