BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 January, 2006, 15:08 GMT 20:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بریٹ لی کو سخت تنبیہ
بریٹ لی
بریٹ لی نے میچ کی پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میچ ریفری نے امپائر کے فیصلے پر احتجاج کرنے کی پاداش میں آسٹریلوی بالر بریٹ لی کو سخت تنبیہ کی ہے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں انتیس سالہ بریٹ لی، ژاک کیلس کے خلاف ایک ایل بی ڈبلیو اپیل کے بعد امپائر علیم ڈار سے الجھ پڑے تھے۔

ستائیسویں اوور کے اختتام پر اپیل مسترد کیے جانے کے بعد بریٹ لی پاکستانی امپائر کے پیچھے گئے اور انہیں یہ کہتے سنا گیا ’مجھے وجہ بتائیں، یہ آؤٹ کیوں نہیں دیا گیا؟‘۔

ڈار نے جواباً کہا ’پلیز یہ آؤٹ نہیں ہے، یہ آؤٹ نہیں ہے اور بس‘۔ اس گفتگو کے بعد آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ بریٹ لی کو علیم ڈار سے دور لے گئے۔

تاہم بعد میں علیم ڈار اور ان کے ساتھی امپائر بلی باؤڈن نے بریٹ لی کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی ایک اعشاریہ تین لیول کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا۔

آسٹریلوی بالر پر اس خلاف ورزی کے نتیجے میں پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ بھی ہوسکتا تھا تاہم میچ ریفری کرس براڈ نے ان پر کم سے کم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور انہیں صرف سرزنش کی گئی۔

کرس براڈ کا کہنا تھا کہ بریٹ لی کا امپائر سے سوال کرنا درست نہیں تھا تاہم آسٹریلوی ٹیم کے کوچ جان بکانن نے یہ کہہ کر اپنی ٹیم کا دفاع کیا کہ’ٹیم محض اپنے حقوق کا استعمال کررہی تھی۔ ان کے خیال میں جب ایک بیٹسمین کو آؤٹ ہونا چاہیے تھا اور آؤٹ نہیں دیا گیا تو انہیں اس پر سوال کرنے کا حق ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میلبورن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے با رہا اپیلیں کرنے پر کافی تنقید ہو چکی ہے۔

اسی بارے میں
آسٹریلوی ٹیم دباؤ میں
03 January, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد