آسٹریلوی ٹیم دباؤ میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ نے سڈنی ٹیسٹ میں 451 رنز بنانے کے علاوہ آسٹریلیا کے تین کھلاڑی صرف پچاس رنز پر آؤٹ کر دیے۔ جنوبی افریقہ نے ژاک کیلس اور ایشویل پرنس کی سنچریوں کی بدولت 451 نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ژاک کیلس نے اس میچ میں اپنے کیرئیر کی تئیسویں سینچری سکور کی۔ آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا جب میڈیم فاسٹ بولر چارل لانگیفیلڈ نے میتھو ہیڈن اور جسٹن لینگر کو بولڈ کر دیا۔ آندرے نیل نے بریڈ ہاج کو آؤٹ آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں پر 230 رنز بنائے تھے۔ ژاک کیلس اور ایشویل پرنس کے درمیان ہونے والی عمدہ پارٹنرشپ جس میں انہوں نے 219 رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے بریٹ لی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو مسلسل پریشان کیے رہے لیکن صرف تین وکٹیں ہی حاصل کر سکے ۔ | اسی بارے میں روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی 184 رنز سے فتح30 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||