سوویں ٹیسٹ میں پونٹنگ کی سنچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر چار رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی ڈی ویلیئرز تھے جنہیں بریٹ لی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 359 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا پر 92 رن کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے چوّن رن، تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا اور کپتان رکی پونٹنگ اور مائیک ہسی نے اپنی ٹیم کو سکور 184 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر مائیک ہسی 45 رن بنا کر بوتھا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اپنا سوواں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے رکی پونٹنگ نے سنچری سکور کی اور وہ 120 رن بنا کر ژاک کیلس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ پونٹنگ دنیائے کرکٹ کے چھٹے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے سوویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی ہے۔ بعد میں آنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں صرف وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ وہ 86 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے آندرے نیل نے چار، کیلس اور لانگیفیلڈ نے دو، دو جبکہ پولاک اور بوتھا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ نے ژاک کیلس اور ایشویل پرنس کی سنچریوں کی بدولت نو کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو اکیاون رن بنا کر اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ ژاک کیلس نے اس میچ میں اپنے کیرئیر کی تئیسویں سینچری سکور کی۔ | اسی بارے میں روڈلف نے پرتھ ٹیسٹ بچا لیا20 December, 2005 | کھیل شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی 184 رنز سے فتح30 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||